وائٹس کو شکست، لاہور بلوز قومی ٹی20 کپ کی چیمپیئن

قومی ٹی20 کپ کے فائنل میں لاہور بلوز نے ایونٹ کی فیورٹ لاہور وائٹ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹ سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میں لاہور وائٹس کے کپتان سلمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ […]

سردی اور زکام سے بچاؤ کے لیے قدرتی مشروبات

کراچی: انسان کا مدافعتی نظام نقصان دہ اور بیمار کرنے والے جراثیم سے لڑنے کے لیے قدرتی ہتھیار ہے جوبیماریوں کو جسم پر حملہ آور نہیں ہونے دیتا تاہم مدافعتی نظام کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور جب زیادہ طاقتور جراثیم انسان پر حملہ کرتے ہیں تو مدافعتی نظام کمزور پڑجاتا ہے اور انسان […]

مردِ میدان‘حفاظتی حصار میں

ختم نبوتﷺ کے معاملے میں بھٹو صاحب نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور منتخب اراکین کے ساتھ متعدد مذاکرات کئے۔ ایک ایک لفظ ہی نہیں بلکہ زِیر زَبر پر بھی بحث ہوئی۔ پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام کے ساتھ کھلی بات چیت کی گئی۔ ہر مذاکراتی […]

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018ء میں دبئی میں چلائی جائے گی جس کے بعد سعودی عرب میں بھی اسے چلانے کا معاہدہ کیا جائے گا۔ چینی کمپنی ای ہینگ نے دبئی کے بعد اب سعودی عرب میں فلائنگ ٹیکسی چلانے کا عزم ظاہر کیا […]

پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں، وزیرِاعظم

اسلام آباد: وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کی کارروائیاں سرحد بار افغانستان سے کی جارہی ہیں۔ بلوم برگ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں […]

یوم شکست

ریاست کے چار ستون ہوتے ہیں‘ پارلیمنٹ‘ انتظامیہ‘ عدلیہ اور عوام‘ 2017ء کے مہینے نومبر میں ریاست کے یہ چاروں ستون گر گئے‘جس کے بعد ہم اب ملبے کا ایک ڈھیر ہیں اور بس۔ آپ کو ہو سکتا ہے میری بات جذباتی لگے‘ آپ ہو سکتا ہے مجھے باغی یا منفی ذہنیت کا پاگل شخص […]

آئینہ خانہ بارِ دوش ہے

عسکری قیادت کو‘ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہئے‘ جو افواج کودلدل میں اتار دے۔ زندگی کی رِہ میں چل لیکن ذرا بچ بچ کے چل یوں سمجھ لے‘ کوئی آئینہ خانہ بارِ دوش ہے 1526ء میں شروع ہونے والا مغل اقتدار 1712ء میں بکھرنے لگا۔ […]

نئی مذہبی تعبیر کی ضرورت

چند روز کی ہنگامہ آرائی نے ریاست اور معاشرہ، دونوںکو لباس فطرت میں دنیا کے سامنے کھڑا کیا ہے۔ ریاست، معاشرہ، مذہب، اس معرکے میں کوئی سرخرو نہیں ہو سکا۔ سب سے پہلے ریاست۔ ”معاہدہ‘‘ دراصل وہ دستاویز ہے جس میں ریاست نے بقلم خود اپنے وجود کا انکار کیا ہے۔ یہ معاہدہ اس فریق […]

سب چلتاہے

سب چلتاہےمیںنہیں جانتا کہ ٹی وی اشتہارات یعنی ٹی وی کمرشلز کے لئے بھی کوئی سنسربورڈ ہے یا نہیں اور اگر ہے تو اس کی ترجیحات کیا ہیں؟ معیار کیا ہیں؟ میرے نزدیک ٹی وی کمرشلز بھی تربیت یا یوں کہہ لیجئے کہ ’’بدتربیتی‘‘ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کچھ اور کہنا تو شاید […]

ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی کے دم سے ہے،بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے، ایٹمی طاقت بننے کی وجہ بھی پیپلزپارٹی ہے۔ اسلام آباد میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر […]