اتوار: 31 دسمبر 2017 . پاکستان میں سال کے آخری دن کی اہم ترین خبریں

[pullquote]کے پی کے ہسپتال کی انتظار گاہ میں سردی کے باعث نومولود جاں بحق[/pullquote] خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) کے شعبہ گائناکالوجی کےذمہ داروں کی جانب سے داخلے سے انکار کےبعد خاتون نے انتظار گاہ میں ہی بچی کو جنم دیا جو سردی کے باعث پیدا ہوتے ہی […]

کیا گلگت بلتستان میں‌ احتجاجوں کے پیچھے انڈیا ہے؟

جعرافیائی طور پر گلگت بلتستان اپنے اطراف میں چار ممالک (پاکستان، چین، انڈیا اور افغانستان جن میں سے تین ایٹمی طاقتیں ہیں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ دنیا کی ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت چین کا ون بیلٹ ون روٹ منصوبے کے تحت چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اسی متنازعہ خطے سے گزر رہا ہے۔راہداری […]

’کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے‘

مرزا غالب کے مصرعے ’اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے‘ کو چیلنج کیا احمد فراز نے اور کہا، ’کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے‘۔ 2018 ء کی آمد پر دونوں شعراء کے الفاظ کی روشنی میں کشور مصطفیٰ کی تحریر۔ 2017ء دنیا بھر میں کئی شدید زلزلوں، […]

اتوار : 31 دسمبر 2017 ، سال کے آخری دن دنیا میں کیا ہوتا رہا

[pullquote]سن 2017 میں 81 رپورٹرز ہلاک ہوئے[/pullquote] انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج ختم ہونے والے سال کے دوران کُل 81 صحافی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ان صحافیوں میں سے کئی نشانہ بنا کر ہلاک کیے گئے جب […]

حکومت نے نئے سال کی خوشیوں سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وزیر اعظم نے اوگرا کی سفارش پر قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق، پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل […]

نئے سال سے میری توقعات

دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ نئے سال کا خیرمقدم مثبت توقعات سے کروں ۔تھوبڑا اچھا نہیں تو کم ازکم بات ہی اچھی کر لوں اور رخصت ہوتے برس کے آخری دن کوئی گھٹیا صحافتی لچ تلنے سے باز رہوں۔ یہ کوئی آسان چیلنج نہیں۔ پھر بھی کوشش میں حرج نہیں۔ اگرچہ سر پے تین […]

2017 دہشت گردی میں معمولی کمی‘ خود کش حملوں میں اضافہ‘ سب سے زیادہ حملے بلوچستان میں ہوئے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیوڑٹی سٹڈیز کی سالانہ رپورٹ جاری 2017 دہشت گردی میں معمولی کمی‘ خود کش حملوں میں اضافہ‘ سب سے زیادہ حملے بلوچستان میں ہوئے۔ ضرب عضب کے پہلے دو سال دہشت گردی میں غیر معمولی کمی ہوئی‘ تیسرے برس صورتحال میں خاطر خواہ بہتری نہ آسکی‘ زخمیوں کی تعداد […]

چورن، تیاری اور فروخت پر پابندی

اطبا کے نزدیک معدہ ہمارے جسم کے اہم ترین اعضا میں سے ایک ہے۔ بجا طور پر اسے انتہائی اہم عضو بھی قرار دیا جاسکتا جس کا صحتمند یا خراب ہونا پورے بدن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ معدہ دراصل خوراک ہضم کرتا ہے ، ہضم شدہ خوراک کے ذریعے ہمارے جسم کو قوت اور […]

بینظیر یادیں

دبئی میں بے نظیر بھٹو صاحبہ سے پہلی ملاقات کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا۔ میں ان دنوں اپنے پروگرام 50منٹ میں ڈھاکہ فال کے حوالے سے ریسرچ کررہا تھا۔ میرے اس ریسرچ کے سلسلے میں کچھ عجیب و غریب سوالات سامنے آئے۔ ان سوالات کی بنیاد فقیر سید اعجاز الدین کے مرتب کردہ White […]

بے نظیر یادیں اور این آر او کی بازگشت

27؍ دسمبر 2007ء کی وہ سرد اور خونچکاں شام، بی بی بے نظیر کے خون میں لتھڑ کر دل و دماغ پر جم سی گئی ہے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دہشت گرد وحشی ہر جانب سے حملہ آور ہوئے تھے اور وہ نہ رہی جس نے دہشت گردوں، مذہبی انتہاپسندوں اور مقتدرہ کے آمرانہ […]