‘حج درخواستیں 20 فروری سے وصول ہوں گی، فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دینے کا فیصلہ’

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی اور حکومت فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سال 2019 کی حج پالیسی پیش کی گئی اور حج اخراجات و سہولیات پر کابینہ […]

ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 71 رنز سے شکست دیدی

کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان میریسا اگولیرا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں […]

’ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپ کا دل بڑھ گیا، میں تو ویسے بھی کھلے دل کا ہوں‘: نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواشریف سے پارٹی رہنماؤں نے جیل میں ملاقات کی تو اس دوران سابق وزیراعظم نے صحت سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔ جمعرات کا روز سابق وزیراعظم سے جیل میں ملاقات کا دن ہوتا ہے اور جیل حکام کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل افراد […]

سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن ختم، اشرافیہ سے 106 بلین ڈالر کی ریکوری

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے معاشی اصلاحات اور کرپشن کے خلاف شروع کی گئی مہم ختم کردی گئی جب کہ کریک ڈاؤن کے دوران اشرافیہ سے 106 بلین ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نومبر 2017 میں کرپشن کے […]

ویب سیریز پر فہد مصطفیٰ کی تنقید، مہوش حیات برا مان گئیں

آپ سب کو ہی یاد ہوگا کہ کچھ روز قبل نامور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ویب سیریز میں دکھائے جانے والے نازیبا مواد پر تنقید کی تھی اور پھر موقف اختیار کیا کہ یہ تنقید غیر ملکی ویب سیریز کے لیے ہے لیکن اداکارہ مہوش حیات کو یہ تنقید بالکل پسند نہ آئی […]

سانحہ ساہیوال: کار پر فائرنگ ہم نے نہیں کی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کا جے آئی ٹی کو بیان

لاہور: ساہیوال واقعے میں گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار دورانِ تفتیش گاڑی پر فائرنگ سے مکرگئے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سی ٹی ڈی کے گرفتار اہلکاروں صفدر، رمضان، سیف اللہ اور حسنین سے تفتیش کی۔ جے آئی ٹی نے گرفتار اہلکاروں سے سوال کیا کہ گاڑی پر فائرنگ کس نے کی؟ جس […]

گجرانوالہ: ق لیگ کے رہنما کاشف مہر کا محافظ سمیت قتل، سی سی ٹی وی منظرعام پر

گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کاشف مہر کو گذشتہ روز ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں فائرنگ کے بعد تین افراد کو سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے […]

محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا کا گدھوں کے فارمز بنانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک نے گدھوں کی برآمد کے منصوبے کے پیش نظر مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں گدھوں کے فارمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گدھوں کے فارمز غیر ملکی پارٹنر شپ سے بنائے جائیں گے جس کے لیے چینی حکومت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں […]

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن، (ن) لیگی رہنماؤں کی آمد

لاہور: مسلم لیگ (ن) قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ہے اور لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔ جمعرات کا روز سابق وزیراعظم سے جیل میں ملاقات کا دن ہوتا ہے اور جیل حکام کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل […]

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری نااہلی کیس کی سماعت نہ ہوسکی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر آج سماعت نہ ہوسکی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت کے لیے مقرر کردہ مقدمات کی کازلسٹ میں آصف علی زرداری کی نااہلی کا کیس موجود نہیں تھا جس […]