بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ دو جوہری طاقت رکھنے والے ملکوں کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیے اس لیے ہم کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’اپوزیشن کا شکر گزار […]

بھارت کو مؤثر جواب دیا، مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے: آرمی چیف کی ان کیمرہ بریفنگ

اسلام آباد: پارلیمانی رہنماؤں کی ان کیمرہ بریفنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کو مؤثر جواب دیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور […]

پاک بھارت کشیدگی: سندھ میں کنٹرول روم قائم، پنجاب کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

وزارت داخلہ سندھ نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبائی کنٹرول روم قائم کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ میں قائم کیے جانے والے صوبائی کنٹرول روم کا انچارج ایڈیشنل سیکریٹری برائے داخلی سلامتی سیف اللہ ابڑو کو مقرر کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کو صوبائی ڈیزاسٹر […]

پاکستان کو اب کیا کرنا چاہیے؟

اللہ کا شکر ہے ، پاکستان سرخرو ہوا ۔ کل کا دن اعصاب شکن تھا ، آج کی صبح مگر اللہ کا انعام بن کر طلوع ہوئی ہے ۔ حساب چکا دیا گیا ہے اور پوری جمع تفریق کے ساتھ ۔ یہی وقت ہے جب قومیں اپنی فکری صف بندی کرتی ہیں ۔ ہمیں بھی […]

مکافاتِ عمل

بے گناہ گجراتی مسلمانوں کا قاتل بھارتی ہٹلر انجام کو پہنچے گا۔ کب اور کس طرح، یہ انسانوں کا خالق جانتا ہے۔ فرمایا: تمہیں صبر کیسے آئے، تم جانتے جو نہیں۔ آپ ؐ کے ایک فرمان کا خلاصہ یہ ہے: آرزو جنگ کی نہیں ، امن کی ہونی چاہئے۔آ پڑے تو استقامت سے اس کا […]

’’عالمی برادری ‘‘ کی پاک، بھارت جنگ رکوانے کی مجبوری

جنگی ماحول میں صورت حال لمحہ بہ لمحہ بدلتی رہتی ہے۔ کالم لکھتے ہوئے لہذا میں جسے Big Pictureکہا جاتا ہے پر ہی نظر رکھنے کو مجبور ہوں۔ بدھ کی صبح دن کی روشنی میں پاک فضائیہ نے منگل کے اندھیرے میں ہوئی بھارتی دخل اندازی کا نپا تلا جواب دے دیا ہے۔ بھارتی فضائی […]

بھارت کو جواب مل گیا۔مگر اب بس!

آج میں نے سخت غم و غصے کی کیفیت میں کالم لکھنا تھا لیکن بھارت کی طرف سے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے میں نے ابھی یہ خبر دیکھی کہ دو بھارتی طیاروں کو ہمارے شاہینوں نے مار گرایا۔ ایک جہاز کا ملبہ آزاد کشمیر کی […]

دہشت گرد شاعر

بہت سال پہلے 1999ء میں کارگل کی جنگ کا فائدہ بی جے پی کو ہوا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان پر الزام لگایا گیا کہ اُس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔ اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف میں اختلافات پیدا ہو گئے اور […]

تہذیبی و سیاسی انتشار…(آخری قسط)

بھارت یا ہندوستان کی بنیاد کو ہندو نسل نے آباد کیا‘یہ محض دعوے ہیں۔ہندوستان کو اپنے راجہ راجائوں اور دیوتائوں کی وراثت مانا گیا‘ حقیقت یہ بھی نہیں۔بنیادی طور پر موجودہ برصغیر کو دریافت کرنے والے آریا لوگ تھے‘ جو وسطی ایشیا سے ہندوستان میں آئے۔وسطی ایشیا سے ایک دریا نکلا‘ جس کے گردو نواح […]

ردِ عمل

نریندر مودی بالآخر جنگ کی آگ بھڑکا کر رہے۔ ایک مذہبی انتہا پسند کو حکمران بنانے کی سزا بھارت تو بھگتے گا، ساتھ پڑوسی بھی کہ آپ ہمسایہ تبدیل نہیں کر سکتے۔ گھر ہو یا ملک، اگر کوئی باہر سے حملہ آور ہو تو دو ہی ردِ عمل ممکن ہیں: ایک فوری۔ یہ ردِ عمل […]