منگل : 30 اپریل 2019 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]داعش کے جہادی افغانستان پہنچ رہے ہیں، امریکی عہدیدار[/pullquote] امریکی حکام کے مطابق شام اور عراق میں خونریز حملے کرنے والے داعش کے عسکریت پسند وہاں قائم کی گئی ’خلافت‘ کے خاتمے کے بعد افغانستان پہنچ رہے ہیں تاکہ اس ملک میں قدم جماتے ہوئے اپنے ’جہادی حملوں‘ کو جاری رکھ سکیں۔ کابل میں امریکی […]

دنیا میں 600 سال قبل مسیح میں قائم ہونے والی بادشاہت کا ایک بادشاہ آج اپنی بادشاہت سے دستبردار ہوگیا .

جاپان کے بادشاہ اکی ہیتو نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے تخت نشینی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ٹوکیو میں واقع شاہی محل میں ہونے والی تقریب میں اکی ہیتو نے اپنی 30 سالہ بادشاہت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ جاپان کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بادشاہ کی جانب سے خود سے تخت […]

کیا ماہرہ پر بڑھاپا آگیا؟ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹ

عام طور پر اداکارائیں اپنی عمر چھپانے اور ہمیشہ دلکش دکھنے کی خواہاں ہوتی ہیں لیکن سپر اسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی بڑھتی عمر کی خود ہی نشاندہی کردی۔ ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنی بڑھتی عمر کا تذکرہ کیا۔ ادکارہ نے […]

پاکستان : ایک لاکھ ساٹھ ہزار اموات سالانہ کیسے ہوتی ہیں؟

تمباکو نوشی کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ یہ مضر صحت ہے مگر یہ اتنی مہلک ہوتی ہے کہ آپ اس کا اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ امریکن کینسر سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کی عادت انسان کو 21 امراض کا شکار […]

نوازشریف نے 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست دائر کردی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، نظر ثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے […]

لاڑکانہ : سرکاری ڈاکٹر نے کیسے لوگوں میں ایڈز پھیلائی؟

لاڑکانہ سے گرفتار سرکاری ڈاکٹر کے بارے میں ایڈز پھیلانے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے حکام کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ سرکاری ڈاکٹر مظفر گھانگرو خود ایڈز کا مریض ہے، ڈاکٹر نے انتقامی طور پر اپنا مرض دوسرے لوگوں میں منتقل کیا۔ ڈی آئی جی […]

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت شروع ہوئی تو احتساب عدالت کے جج نے اسفتسار کیا کیا علیم خان کے خلاف ریفرنس […]

کراچی میں ہیٹ ویو کے اثرات، شہر کا موسم شدید گرم، سمندری ہوائیں رک گئی

کراچی کو گرم اور خشک میدانی ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا جب کہ شہر کا درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ ویو کے اثرات محسوس ہونے لگے۔ محکمہ موسمیات نے یکم سے 3 مئی تک شہر میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے جس کے تحت شہر میں آج سے ہی موسم شدید گرم […]

نندی پور پراجیکٹ: بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ نہ سنایا جاسکا

اسلام آباد: نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو نقصان سے متعلق کیس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج نہ سنایا جاسکا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کو نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب روپے نقصان کے کیس میں بابر اعوان […]