جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کرلیا
لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کرلیا۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دونوں مرکزی ملزمان اب سی ٹی ڈی […]
جڑانوالہ کا واقعہ: ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ;آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور مکمل طور پر ناقابل برداشت ہے۔ سالانہ آئی ایس پی آر انٹرنشپ پروگرام کے شرکا سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کسی بھی طبقے کی طرف سے کسی کے خلاف خاص طور پر اقلیتوں کے خلاف عدم […]
90 روز میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے : الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 90 روز میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے جبکہ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ عام انتخابات اور نئی مردم شماری […]
پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) کی جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحی برادری پر ہجوم کے حملے کی مذمت
پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) نے جڑانوالہ، ضلع فیصل آباد میں ایک چرچ اور مسیحی برادری پر حالیہ ہجوم کے حملے کی مذمت کی۔ بدھ، 16 اگست 2023 کو ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں کئی گرجا گھروں اور گھروں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کو جبری انخلا […]
نگراں وفاقی کابینہ کے 16 ارکان نے حلف اٹھا لیا
18 رکنی نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔ کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) […]
کراچی : پولیس نے 40 لاکھ روپے مالیت کے گمشدہ زیورات برآمد کرکے خاتون مسافر کے حوالے کر دیے
کراچی میں پولیس نے 40 لاکھ روپے مالیت کے گمشدہ زیورات برآمد کرکے خاتون مسافر کے حوالے کر دیے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر حسن سردار نیازی کے مطابق ایک خاتون مسافر سائرہ مصطفی شیخ 7 اگست کو اسلام آباد سے ایک پرواز سے کراچی پہنچی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب […]
بھارت : گائے انسانوں سے زیادہ اہم، 8 برسوں میں 894 مسلمان قتل
نئی دہلی: بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر ہندو انتہاپسندوں نے 948 سالوں میں مسلمانوں کو قتل کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2014 سے 2018 تک نام نہاد گائے کے رکھوالوں کے حملوں میں 44 مسلمان شہید اور 124 زخمی ہوئے جبکہ 2014 سے 2022 تک گئو رکھشک بریگیڈ […]
بھارت: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 81 افراد ہلاک
شملہ: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 81 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت شملہ سمیت مختلف علاقوں میں رواں ہفتے لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نشیبی […]
ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجرا ء کا آغاز
اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ کے لیے فیس شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 5 سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس […]
پنجاب حکومت : جڑانوالہ واقعے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم
لاہور: پنجاب حکومت نے جڑانوالہ میں پرتشدد واقعات کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ ترجمان نے […]