غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے۔ العریبیہ نیوز کی رپورٹ میں فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے 6 بم برسائے اس کے نتیجے […]

پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی : وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگائے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی۔ […]

ڈیڈ لائن کا آخری روز، آج 21 ہزار سے زائد افغان شہری طورخم کے راستے افغانستان چلے گئے

ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کا ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے اور آج 21 ہزار سے زائد افغان شہری طورخم کے راستے افغانستان چلے گئے۔ افغان کمشنریٹ کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیرغیر ملکیوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ کل […]

سالانہ عالمی مضمون نویسی مقابلہ : پاکستان کے حسیب اقبال کی دوسری پوزیشن

گوئی پِیس فاؤنڈیشن اور منسٹری آف ایجوکیشن، کلچر، سپورٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جاپان کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لیے سالانہ عالمی مضمون نویسی مقابلہ برائے 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا مقصد دنیا میں قیامِ امن کے لیے نوجوانوں کی کوششوں کو سراہنا تھا۔ مقابلہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے دو علیحدہ حصوں میں […]

خاندانی منصوبہ سازی: پرائیویٹ سیکٹر اور کمیونٹی مڈوائف کی خدمات کی فراہمی میں شمولیت ضروری ہے

پاپولیشن کونسل نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر مشاورت کیلئے میڈیا کولیشن میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو پائیدار سطح تک لانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اور کمیونٹی مڈ وائف کو خاندانی منصوبہ سازی کی خدمات کی فراہمی […]

غزہ: ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کی شدید بمباری، 23 فلسطینی شہید

غزہ میں ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رفاح کے مغربی حصوں میں شدید حملہ کیا، زیتون محلے میں گھر پر بمباری سے 7 جب کہ الزوائدہ میں ایک گھر پر بمباری میں بچوں […]

خیبرپختونخوا: 90 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی طورخم بارڈر سے واپسی ہوگئی

وفاقی حکومت کے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے ملکوں کو واپس بھیجے جانے کے فیصلے کے مطابق اب تک 90 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین طورخم بارڈر سے واپس جاچکے ہیں۔ وفاقی حکومت کے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھیجے جانے کے فیصلے کے بعد […]

پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اینٹی کرپشن نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عامر رضا کی عدالت میں پیش کیا جہاں اینٹی کرپشن کے وکیل نے […]

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان […]

گیس کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو صارفین کیلئے 172 فیصد سے زائد مہنگی ہوگئی

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا اور گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے قیمت نہیں […]