190 ملین پاؤنڈ کیس ؛ عمران خان کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کیا جس رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا […]

بعد از پیکا، اب صحافی کیا کریں گے۔۔۔؟؟

سرکار فلم میں امیتابھ بچن کا ایک مشہور ڈائیلاگ ہے، ”نزدیکی فائدے سے پہلے دور کا نقصان سوچو” یہ ڈائیلاگ سن پتا نہیں کیوں ہمیشہ میرے ذہن میں استاد محترم نصرت جاوید صاحب آتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ڈائیلاگ استادِ محترم نصرت جاوید صاحب کو ذہن میں رکھ کر لکھا گیا ہوگا۔ جب […]

گندھارا کے تاریخی ورثے اور خانپور کے سٹرس کا حسین امتزاج

ایک سوال عموماً ہماری سماعتوں سے ٹکراتا ہے کہ وہ کیا شے ہے؟ جو پاکستان سے ختم ہو جائے تو پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو سکتے ہیں. میری رائے میں، وہ شے ایک رویہ ہے اور وہ رویہ استحصال کا رویہ ہے. افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر ہر فرد ہے ملت […]

پاکستان میں شرح پیدائش کم ہوکر 3.6 فیصد ہوگئی

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش کم ہوکر 3.6 فیصد رہ گئی ہے جو 1994 میں 6 فیصد تک تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں […]

شام ؛ کار بم دھماکا، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

دمشق: شام میں ایک کار میں بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبیج میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دھماکے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق […]

جمہوریت اور آئین کے نئے گورکن؟

اس نے جمہوریت اور آزادی کی لڑائی میں کئی راتیں قبر میں گزاریں۔ وہ قبر میں رات گزارنے کے بعد صبح ہوتے ہی سڑکوں پر نکل جاتا اور صحافیوں کے ساتھ مل کر۔ ’’ہم لے کے رہیں آزادی‘‘۔ کے نعرے لگاتا۔ کہیں پولیس کی لاٹھیاں کھاتا ،کہیں آنسو گیس کا سامنا کرتا اور پھر شام […]

خیبر: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، پولیو مہم روک دی گئی

ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عبدالخالق شہید ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے مطابق آج سے ضلع بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کے […]

بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔ اتوار کو کوالالمپور میں آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ فائنل میں جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم […]