اسلام آباد ؛ بارش اور ژالہ باری، اولے پڑنے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے۔ شدید ژالہ باری کے باعث گاڑیوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے […]
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ قیمت نے عوام کے ہوش اڑادیے
کراچی: سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار […]
دنیا بھر میں خود کشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان اور اس کے سدباب کے طریقے
حال ہی میں جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے آمریکہ کے حوالے سے ایک تشویشناک رپورٹ شائع کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ "سال 2023 کو آمریکہ میں 49500 افراد نے اپنی جانیں لے لیں”۔ اس طرح "طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں 60 […]
بے خبر شہری اور خارجہ پالیسی کے پیران مغاں
7 ؍اکتوبر2023ءکو حماس کے تقریباً چھ ہزار ارکان نے اسرائیل میں داخل ہو کر بارہ سو اسرائیلی شہری قتل کر دیے جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت250 اسرائیلی شہری اغوا کرلیے۔ بظاہر اس حملے کا مقصد یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل میں قید فلسطینیوں کو رہا کرانا تھا لیکن اس حملے کے ردعمل میں اسرائیل نے غزہ […]
ترجمہ کرنے کا اصل طریقہ
استاذی و مرشد جناب عارف وقار ایک اعلیٰ پائے کے مترجم بھی ہیں، وہ اُس مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں جو ادبی فن پاروں کا بامحاورہ ترجمہ کرنے کا قائل ہے، اُن کی رائے میں کسی افسانے یا ناول کا ترجمہ اسی صورت میں بھلا لگتا ہے اگر ترجمہ خوبصورت نثر میں کیا جائے […]
کراچی: ناخلف بیٹے نے سابق سکیورٹی گارڈ کو پیسے دیکر باپ کو قتل کرادیا
کراچی: کورنگی میں ناخلف بیٹے نے سابق سکیورٹی گارڈ کو پیسے دے کر والد کو قتل کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی 51-c میں 18 فروری 2025 کو سید محمد متین خان نامی شخص کو گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے میں […]
تجارتی جنگ بڑھنے لگی، چین نے ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دیدیا
چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی، چین نے اپنی ائیرلائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپیئر پارٹس نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔ چین نے اپنی ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی طیارہ […]
پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے […]
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار […]