اسپین نے کشیدگی کے دوران پاکستان کی تحمل مزاجی اور متناسب ردعمل کی تعریف
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے سفارتی کردار اور جنگی پالیسی پر دنیا معترف نظر آ رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے تعریفی انداز میں کہا کہ پاکستان نے متناسب اور سفارتی ردعمل دیا۔ ہسپانوی وزیراعظم نے کشیدگی اور تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور […]
پاکستان اور بھارت کے تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں ٹرمپ
امریکی صدر نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے بھارت کے حملے میں معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادتوں اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد کی صورت حال پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ […]
پی ٹی اے نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16یوٹیوب چینلز بلاک کردیئے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت کے 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔ یوٹیوب چینلز، ویڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے […]
پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، بھارت کے 25 ائیرپورٹ بند، سیکڑوں پروازیں منسوخ
پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے 25 ائیرپورٹ 9 مئی تک بند کردیئے۔ گزشتہ شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو […]
پاکستانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، آذربائیجان کی پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت
آذربائیجان نے پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کردی۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان پربھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور بھارتی حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے۔ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت […]
بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہےکہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہوسکتی ہے۔ میڈیاسے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔ خیال رہےکہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ […]
بھارتی اخبار کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق
بھارتی میڈیا نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی۔ بھارتی روزنامہ "دی ہندو” نے باضابطہ طور پر یہ خبر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر گرے ہوئے طیاروں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی تاہم کچھ دیر بعد یہ خبر ہٹالی۔ بعد میں ایک بیان میں اخبار […]
بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے؛ فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید […]
رافیل کے تکبر میں مبتلا بھارت کو مؤثر جواب دیا، احتیاط سے کام لیا ورنہ 10 جہاز بھی گرا سکتے تھے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو مؤثر جواب دیا گیا، جو کہتے تھے پاکستانی روایتی جنگ میں پیچھے ہے ان کا کل رات ہوش ٹھکانے آگیا ہے، پانچ بھارتی جہاز گرائے گئے یہ جہاز دس بھی ہوسکتے تھے۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا […]
بھارت کے بزدلانہ حملے: سندھ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
کراچی: بھارتی فضائی حملوں کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تمام طبی عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سندھ کے تمام […]