اسرائیل-ایران تصادم: عالمی تباہی کی جنگ کا آغاز

13 جون 2025 کو شروع ہونے والا اسرائیل-ایران تنازع اپنی حقیقی نوعیت ظاہر کرنا شروع کر چکا ہے۔ یہ کوئی مختصر فوجی کارروائی نہیں جس کا کوئی واضح فوجی ہدف ہو، بلکہ یہ ایک طویل عرصے تک چلنے والی ایک جنگ کا ابتدائی مرحلہ ہے جس کا کوئی واضح حل یا ایگزِٹ نظر نہیں آتا […]

خدمتِ خلق کے علمبردار، سابقہ کونسلر، بھابڑا بازار کی شناخت بننے والے سراج احمد خان خالقِ حقیقی سے جا ملے

معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سابقہ کونسلر اور بھابڑا بازار کی جانی پہچانی شخصیت سراج احمد خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے عوامی خدمت، فلاحی کاموں اور خدمتِ خلق کی سیاست میں سرگرم عمل رہے۔ ان کی وفات پر اہل علاقہ، سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی […]

پاکستان اسرائیلی جارحیت پر ایران کیساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے: وزیراعظم کی ایرانی صدر سےگفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اورکہا کہ اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کےخلاف […]

چار خبریں جو واقعی مجھے پریشان کر گئیں، اور آپ کو بھی کرنی چاہئیں

میرے دوست! (میں ہر جاننے والے کو دوست کہتی ہوں اور فارسی میں جو صف بندی ہے یا عربی میں جو تقسیم ہے، وہ نافذ نہیں کرتی) — خاص طور پر وہ، جو مجھے پڑھتے تو ہیں، کیونکہ زیادہ تر تو پڑھتے ہی نہیں بلکہ مروّتاً، جلدی جلدی کسی سوشل میڈیا پر تحریر کا لنک […]

جنوبی وزیرستان ؛ پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور عالمی کارنامہ، ناروے کے اتھلیٹ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔ عرفان محسود نے ناروے کے اتھلیٹ سیور ڈائسن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ […]

ایران بمقابلہ اسرائیل – بیلسٹک میزائلوں کی بارش اور دنیا کا لرزتا ضمیر

دنیا جس خدشے سے ڈرتی تھی، وہ اب حقیقت میں بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان سالہا سال سے جاری سرد اور نیابتی جنگ اب ایک کھلے، خطرناک اور ممکنہ طور پر عالمی سطح پر پھیلنے والے تصادم میں ڈھل چکی ہے۔ حالیہ پیش رفت: جنگ کی دہلیز پار گزشتہ ہفتے […]

اب اسرائیل نتائج بھگتنے کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے: اعلیٰ کمانڈر پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہےکہ آج دشمن اسرائیل کو اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہوگیا ہے اور اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں جنرل واحدی نے کہا کہ تل ابیب میں وزارت دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز […]

ہیلویتاس جرمنی نے کیپسٹی بلڈنگ فار سوشل ڈیلیجنٹ ایگری بزنسز پراجیکٹ کا آغاز کردیا

ہیلویتاس جرمنی نے یورپی یونین کے اشتراک سے لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران "کپیسٹی بلڈنگ فار سوشل ڈیلیجنٹ ایگری بزنسز (CSDA)” پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس تقریب میں حکومت، صنعت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں کپاس اور […]

اسرائیل نے معاشی اور توانائی انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا تو فوری ردعمل دیں گے: ایران

تہران: ایران نے عالمی برادری کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے معاشی اور توانائی انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا تو فوری ردعمل دیں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی حملے کا شکار ایران سے تحمل کا مطالبہ غیر منصفانہ ہے، اسرائیل نے معاشی اور توانائی انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا […]

جنوبی وزیرستان ؛ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شکرکوٹ مکین میں لائبریری کا افتتاح، تعلیمی انقلاب کی جانب پہلا قدم

جنوبی وزیرستان آپر میں تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم اور خوش آئند قدم اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر فضل ودود، ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان کی ہدایت اور یوتھ آفیسر محمد فاروق محسود کی زیر نگرانی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شکرکوٹ مکین میں ضلع کی پہلی باقاعدہ لائبریری کا افتتاح […]