دریائے سوات میں بہہ جانے والوں کو بچانے ریسکیو اہلکار خالی ہاتھ پہنچے، یہ ریسکیو کی ناکامی ہے: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں بہہ جانے والے افراد کو بچانے کےلیے ریسکیو والے خالی ہاتھ آئے تھے۔ وزیردفاع خواجہ آصف ڈسکہ میں سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کےگھر پہنچے اور لواحقین سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دریائے سوات […]

ملک بھر میں آج سے 5 جولائی تک شدید بارشیں متوقع، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 5 جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے […]

ایرانی آرمی چیف کا اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حمایت پر پاکستان سے اظہار تشکر

تہران: ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحمان موسوی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فو ج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ کے دوران ایران کی […]

سانحہ سوات: انتظامی ناکامی، حکومتی بے حسی اور انسانیت کی تذلیل

تمہید: پاکستان کی تاریخ قدرتی آفات، حادثات اور سانحات سے بھری پڑی ہے، مگر جو چیز ان سانحات کو مزید بھیانک بناتی ہے وہ ریاستی مشینری کی ناکامی، سیاسی قیادت کی غفلت اور انسانی ہمدردی سے عاری رویہ ہے۔ حالیہ سانحہ سوات بھی ایسا ہی ایک اندوہناک واقعہ ہے، جس میں صرف زمین نہیں کھسکی […]

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر سوات واقعے کے ہیرو ہلال خان سے روبینہ خالد کی ملاقات

سوات ؛دریائے سوات میں رضاکارانہ امدادی کارروائیوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ہلال خان کو سینیٹر روبینہ خالد، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال خان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریائے سوات کی خطرناک لہروں میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا […]

پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ پاکستان میں تمباکو، چرس، ہیروئن، آئس اور انجکشن سمیت دیگر منشیات استعمال کرنے والوں کی تعدادمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہاہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2007 میں […]

ہانیہ عامر کی ’’سردار جی 3‘‘ کا پاکستان میں پہلے دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

بھارتی پنجابی سنیما کی تازہ ترین پیشکش ’سردار جی 3‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر ڈالا۔ بھارت میں متنازع قرار دیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل اس فلم نے نہ صرف بھارتی […]

وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی عیادت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر […]

رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کے 65 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

کراچی: رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کے 65 ہزار 116کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں رواں سال ملیریا کے 547 کیس رپورٹ ہوئے، شہر میں ملیریا کے سب سے زیادہ 211کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ شہر کے ضلع جنوبی میں164، ضلع […]

عوام کے لیے خوشخبری: وزیر اعظم کا بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس کے حوالے سے بڑا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب […]