خاتون کے سر میں کیل اور قوم کے چوراہے میں ہاتھی

گورنمنٹ کالج لاہور ایک درس گاہ نہیں، ہمارے تمدنی ارتقا کا اشاریہ تھا۔ ’’جاننے کی جستجو‘‘ اس ادارے کا اعلان ہی نہیں تھا، یہاں کی ایک ایک اینٹ پر علم، تحقیق اور تخلیق کے نشان ثبت تھے۔ مولانا آزاد، آرنلڈ، اقبال، گنگا رام، پطرس، صوفی تبسم، عبدالسلام، ڈاکٹر نذیر، پروفیسر سراج، خواجہ منظور، فیض، راشد، […]