ایسی ہوتی ہیں سیاسی جماعتیں؟
میں اتوار کے دِن یہ کالم لکھ رہا ہوں جو آپ منگل کو پڑھیں گے۔ عالم یہ ہے کہ گزشتہ چار روز سے اسلام آباد کی سڑکیں، گلیاں، بازار، منڈیاں، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند پڑے ہیں۔ مریض اسپتالوں تک نہیں پہنچ پارہے۔ مسافر ہوائی اڈوں تک نہیں جاسکتے۔ تازہ سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال […]
’’اَنہونی کے خوف‘‘ سے جنم لیتا بحران!
12 جولائی 2024ءکا آٹھ رُکنی عدالتی فیصلہ، ’کثیرالاولاد بُحران‘ کی طرح مسلسل بچے جَنتا چلا جا رہا ہے۔ اُس نے ایک ایسے اونٹ کی شکل میں جنم لیا جس کی کوئی کَل سیدھی نہ تھی۔ اب وہ محاورے کی زبان میں ’’چینی آبگینوں کی دکان میں بپھرا ہوا بیل‘‘ (A bull in the China shop) […]
ہمارے آئین کا ’’بنیادی تقاضا‘‘۔ اور برطانوی عدالتیں
سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج، جو اِن شاء اللہ جلد ہی چیف جسٹس کے منصبِ بلند پر فائز ہوں گے، عزت مآب جسٹس منصور علی شاہ نے فرمایا ہے کہ ’’عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد لازمی تقاضا ہے اور انتظامیہ کے پاس اِس کے سوا کوئی’چوائس‘ نہیں۔ اِس طرف چل پڑے تو […]
’’غدّاران ِوطن‘‘ اور ’’جارُوب کَش بیانیہ‘‘
اصولی طور پر یہ بات سو فی صد درست ہے کہ کسی کے چہرے پر ملک دشمنی یا غدّاری کی کالک تھوپنا انتہا درجے کی زیادتی بلکہ ظلم ہے۔ اس دلیل کو بھی جواز نہیں بنایا جاسکتا کہ خود عمران خان کس کس کو گلا پھاڑ پھاڑ کر میرجعفر اور میر صادق قرار دیتے اورکس […]
سنگ خارا کی چٹان اور اہل دانش
گزشتہ ہفتے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ، پاکستان کے چیف جسٹس، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے، عمران خان صاحب ( جو وڈیو لنک پر موجود تھے) سے کہا کہ ’’آپ لوگ ڈائیلاگ کیوں نہیں کرتے؟ ڈائیلاگ سے کئی راستے نکلتے ہیں۔ مسئلوں کا حل نکلتا ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ مل بیٹھیں۔ یہ کوئی […]
9 مئی… تیرِنیم کش
کل، 8مئی کی نصف شب، 9مئی 2023ء کو ایک برس بیت جائیگا۔ 365دِن۔ 365راتیں۔ ہماری سیاست رنگا رنگ احتجاجوں اور تحریکوں سے بھری پڑی ہے۔ سیاست دانوں کے حوالے سے پھانسی گھاٹوں، قتل گاہوں، بندی خانوں اور جلاوطنیوں تک ظلم وستم کی درجنوں داستانیں بکھری پڑی ہیں۔ لیکن ردّعمل کے طورپر ایسے آتشیں مناظر کا […]
مذاکرات یا ’التماس نجات‘
کس کا یقین کیجئے، کس کا یقیں نہ کیجئے لائے ہیں اُس کی بزم سے یار خبر الگ الگ کچھ یہی احوال تحریکِ انصاف کا ہے۔ اپنی اپنی بولیاں بولنے والے رہنمائوں کی رنگا رنگ پھُلجھڑیوں سے لوگ لطف اندوز تو ہوسکتے ہیں، یہ فیصلہ نہیں کرپاتے کہ پی۔ٹی۔آئی کا اصل موقف کیا ہے؟ اب […]
نگران حکومتیں …کارِ لاحاصل!
وقت آگیا ہے کہ نگران حکومتوں کے تماشائے بے ذوق کی صلاحیت، اہمیت اور افادیت کا بے لاگ جائزہ لیتے ہوئے دیکھا جائے کہ دنیا بھر کے جمہوری ممالک سے ہٹ کر، ہم نے عہدِ آمریت کی متعارف کردہ اِس مشق رائیگاں کو کیوں سینے سے لگا رکھا ہے؟ یہ اچھوتا خیال 1956ء اور 1973ء […]
…جس "دھج” سے کوئی مقتل کو گیا!
25 جولائی2018 کی شب، آر۔ ٹی۔ ایس کی مرگِ ناگہانی کے بعد،”وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ”کے یادگار ٹویٹ کے جلو میں،فتح و کامرانی کے پھریرے لہراتے ہوئے خان صاحب کی باضابطہ سہرا بندی کیلئے 18 اگست کی تاریخ طے پائی۔ نواز شریف اور مریم نواز کئی ماہ پہلے جیل ڈالے جا چکے تھے۔ عمران […]
”رہ اقتدار“ قدم قدم تجھے یاد گار بنادیا
گاؤں کی خو برو دوشیزہ, رات کے پچھلے پہر، اپنے چاہنے والے نوجوان کے ساتھ پڑوس کے گاؤں چلی گئی۔ ماں آہ و زاری کرتی پنچائت پہنچی، سرپنچ نے پوچھا۔ "تم کیوں اسے واپس لانا چاہتی ہو۔ اس نے پسند کی شادی کر لی۔” بوڑھی ماں نے روتے ہوئے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا۔ "جی یہ […]