مخصوص اشیاء پاکستانی کرنسی میں افغانستان برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کیلئے چینی، چاول، مچھلی اور گوشت سمیت مخصوص اشیاء پاکستانی کرنسی میں برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اجلاس میں افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔ […]