سوشل میڈیا آنے سے نئی نسل کیلئے چیلنجز بڑھ گئےہیں : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ سوشل میڈیا آنے سے نئی نسل کیلئے چیلنجز بڑھ گئےہیں اور جنسی جرائم تیزی سے بڑھ رہےہیں۔

اسلام آباد میں قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ سے بالی وڈ اور وہاں سے پاکستان آنے والا کلچر ہمارا خاندانی نظام کو تباہ کرے گا، ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ثقافتی یلغار سے بچانا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ رحمت اللعالمین اتھارٹی بنانے کا مقصد نوجوانوں کو سیرت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے آگاہ کرنا ہے تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کے رول ماڈل نمبر ون بن جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں تیزی سےجنسی جرائم بڑھ رہےہیں، یہ بہت بڑاخطرہ ہے، برطانیہ میں جنسی جرائم کی وجہ سے خاندانی نظام آہستہ آہستہ ٹوٹ گیا، بچوں سے موبائل زبردستی نہیں لے سکتے اور سوشل میڈیا بند نہیں کرسکتے لیکن ہم کم از کم بچوں کی تربیت کرسکتے ہیں، کلچر کے برے اثرات بتاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جب ایک معاشرے میں فحاشی بڑھتی ہیں تو خاندانی نظام ٹوٹتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے