عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے کھانے کے انداز سے تو مشہور ہیں ہی، لیکن اب ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ تندور پر خود روٹیاں لگا رہے ہیں اور آخر میں خود اپنی پکائی دو روٹیاں ساتھ لے گئے.
عام انتخابات کے سلسلے میں شیخ رشید نے راولپنڈی میں اپنے حلقے این اے – 62 کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ایک ہوٹل پر جاکر لوگوں سے ان کے مسائل بھی معلوم کیے۔
شیخ رشید کارکنان کیساتھ ہوٹل پر ناشتہ کیا اور ناصرف تندور پر خود اپنے لیے روٹیاں لگائیں، بلکہ شہریوں کو بھی دیں۔