صوابی میں اشتہاری ملزمان سے مقابلے میں ڈی ایس پی شہید

صوابی اشتہاری ملزمان سے مقابلے میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) علامہ اقبال شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ ایک ملزم بھی مارا گیا۔

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق علاقہ کالوخان میں اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نصیر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کئی کیسز میں مطلوب تھا مارا گیا جب کہ اس ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

علاقہ رزڑ کے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ ڈی ایس پی علامہ اقبال یکم فروری 2020 کو ڈی ایس پی رزڑ تعینات ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے