لال مسجد آپریشن سے پہلے کہا جاتا تھا کہ حکومت کہاں ہے، رٹ کہاں ہے ؟ مگر آپریشن کے بعد کہا گیا کہ ظلم ہوگیا ، طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ

پاکستان علما کونسل نے 7 نومبر کو مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا گیا ہے

پورے ملک میں علما کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا

پاکستان کے حالات کا تقاضا یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ہونا چاہیئے

نیشنل ایکشن پلان پر علماء و مشائخ مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کراچکے ہیں

اقلیتی برادری کو ناموس رسالت کے غلط استعمال کے حوالے سے گلہ ہوتا تھا تو ایک بھی ایسا مقدمہ اب قائم نہیں ہوا

حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں

لال مسجد آپریشن سے پہلے کہا جاتا تھا کہ حکومت کہاں ہے، رٹ کہاں ہے ؟ مگر آپریشن کے بعد کہا گیا کہ ظلم ہوگیا

حکومت نے دانشمندی سے اس مسئلے کا حل نکالا ہے اور عوام کو ایک بڑے سانحہ سے بچایا ہے

اس صورتحال میں شہید ہونے والے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ ماورائے قانون کچھ نہیں کیا جائیگا

عشرہ رحمتہ اللعالمین 3 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک منایا گیا، پوری دنیا میں سیرت کے عنوان سے ایسے ایام نہیں منائے گئے

یہ تاریخی امر ہے کہ ناموس رسالت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا

ہمارا دین اور حضور سے محبت کا تعلق اور عشق مصطفیٰ کسی سے کم نہیں ہے

وزیراعظم کے ذرائع ابلاغ پر عرب میڈیا نے ڈاکومنٹری بنائی کہ امام حنبل کی طرح مدینہ میں ننگے پاؤں جاتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے