آئی بی سی اردو کا مختصر تعارف
آئی بی سی اردو کیا ہے ؟
آئی بی سی ( انڈس براڈ کاسٹ اینڈ کیمونیکیشن ) پاکستان اور پاکستان سے باہر کام کرنے والے ممتاز صحافیوں کا منصوبہ ہے ۔ یہ پاکستان کا سب سے پہلا اور مکمل آن لائن میڈیا ہاوس ہے .
آئی بی سی اردو ، انگریزی ، عربی اور پشتو زبانوں میں انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ آئی بی سی ویب ٹی وی اور آئی بی سی ریڈیو بھی اگست 2016 میں اپنا کام شروع کر دے گا .
ہم باقی سب سے کیسے مختلف ہیں ؟
پاکستانی میڈ یا کی تمام تر توجہ سیاست اور اسکینڈلز پر ہوتی ہے تاہم آئی بی سی اہم خبروں کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط اور منظم سماج کے لیے 15 معاشرتی موضوعات کو اپنی توجہ کا بنیادی مرکز بنا رہا ہے.
ہم کن شعبوں میں کام کرنا چاہتے ہیں ؟
تعلیم
صحت
ثقافت
سیاحت
انسانی حقوق
جمہوریت ، انتخابات
اقلیتیں
سیاسی جماعتیں
نوجوان
مکالمہ ، سماجی و بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری و برادشت
مذہبی اور لسانی روابط اور سماجی میل جول کے زریعے ہم آہنگی کا قیام
میڈیا کے زریعے دنیا تک پاکستان کا مثبت چہرہ پہنچانا
روزگار کے نئے مواقع
اداروں کا استحکام
امن و امان، پینے کا صاف پانی
سڑکیں ، گلیاں ، مکان ،سیوریج کا سسٹم
ہمارا ایجنڈا کیا ہے؟
ان موضوعات کو زیر بحث لاکر سماج کی بہتر پرورش کرنا ہی ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے ۔ ہم نے اس ملک سے بہت کچھ حاصل کیا ۔ اب وقت ہے کہ ہم انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اس ملک کو اور اپنے پیشے کو اپنا تجربہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ واپس کریں ۔ اس ملک کا وقار اور شعبہ صحافت کا وقار بلند کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا ذہن اور اپنی سوچ کو بدلیں ۔ آئی بی سی ایک خوبصورت اور اقدار پر مبنی معاشرے کی بنیادوں میں اپنا کردار ادا کرنے کی ایک جدوجہد کا نام ہے ۔
آپ ہمارے ساتھ کیسے شامل ہو سکتے ہیں؟
اگر آپ لکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو
آپ بھی ان موضوعات پر قلم اٹھائیں ، ہمیں لکھیں ، ہم اسے شائع کریں گے ۔
لکھتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟۔
اپنا مؤقف اور مدعا کھل کر لکھیں ۔
آسان ، عام فہم اور سادہ زبان استعمال کریں ۔
تحریر یونی کوڈ فارمیٹ میں ہونی چاہیے ۔
اگر ان پیج میں لکھی ہوئی ہے تو اسے گوگل پر جا کر ان پیج ٹو یونی کوڈ آن لائن کنورٹر سے کنورٹ کر کے بھیجیں ۔
بھیجنے سے پہلے اپنی تحریر کو تین چار باز ضرور پڑھیں ۔
حروف ، الفاظ ، املا اور اعداد کی غلطیاں درست کیجئے ۔
کوشش کریں کہ آپ کے جملے چھوٹے ہوں ۔
تحریر میں زیادہ سے زیادہ پیرا گراف بنے ہوں
کوئی پیرا گراف تین جملوں سے زیادہ کا نہ ہو۔
ہر پیرا گراف کے بعد تین سطروں کا وقفہ رکھ کر اگلا پیرا گراف شروع کریں۔
تحریرکسی مذہب ، مسلک اور زبان کے خلاف نہیں ہونی چاہیے۔
تحریر کہیںسے نقل شدہ نہیں ہونی چاہیے .
تحریر میں کسی قسم کی گالم گلوچ اور ناشائستہ زبان کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
تحریر کے ساتھ اپنی تصویر بھیجنا ضروری ہے . تصویر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی تحریر کی اشاعت کے امکانات ختم سکتے ہیں .
آئی بی سی اردو ایسی تحریروںکو ترجیح دیتا ہے جو پہلے کہیںشائع نہ ہوئی ہوں .
کیا آپ بھی خبریں بھیج سکتے ہیں ؟
اگر آپ صحافی ہیں یا اپنے مسائل کو رقم کرنے کا فن جانتے ہیں تو آپ ہمیں خبریں بھی بھجوا سکتے ہیں ۔
اپنے علاقے کے بارے میں تاریخی معلومات ، مذہبی ہم آہنگی ، سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کر سکتے ہیں ۔ آپ کے علاقوں میں تعلیمی اداروں ، صحت کے مراکز، سڑکوں کی کیا صورتحال ہے ، اس پر لکھ سکتے ہیں ۔
لکھیے
آئی بی سی کی ٹیم آپ کے ساتھ بھرپور معاونت کرے گی ۔
اپنی تحریریں ، خبریں اوربلاگ اس برقی پتے پر بھجوائیے۔
ibcurdu@yahoo.com
ہمارا سماجی میڈیا
ہمارا فیس بک اور ٹویٹر پیج ضرور لائیک اور فالو کریں
IBC Urdu
ہماری ویب سائٹس
www.ibcurdu.com
www.ibc-english.com
www.ibcarabic.com
نیک تمناؤں اور خواہشات کے ساتھ
ایڈیٹر
آئی بی سی اردو ،پاکستان