کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متوازن غذا کھانا ضروری کیوں ؟

2020 کے آغاز سے ہی عالمی سطح پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔ سائنسی تجربہ کار اور تحقیق دان دن رات اسی کوشش میں مصروف ہیں کہ کورونا وائرس کے لیے کوئی ویکسین بنائی جائے۔ لیکن قابل افسوس بات یہ ہے کہ سائنس کی اتنی ترقی کے باوجود ابھی تک ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔ ماضی میں سارس کی وباء سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ کورونا وائرس کتنا مہلک ہے۔ اس کی علامات میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور گلے میں خراش شامل ہے۔ کورونا سے لاحق افراد میں یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی علامت نہ ہو۔محققین کے مطابق وہ لوگ جن کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے اور وہ لوگ جو پہلے ہی کسی بیماری میں مبتلا ہیں کورونا وائرس ان کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان میں وہ لوگ سرفہرست ہیں جن کو ذیابیطس، دل کی بیماری، بلڈ پریشر، دمہ یا پھیپڑوں کی بیماری ہے۔ یہ بات بہت تشویشناک ہے کیونکہ دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک انسان کو ان میں سے کوئی نہ کوئی بیماری لاحق ہے۔ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں %14.4 وہ لوگ شامل تھے جن کو کوئی ایک non communicable بیماری ضرور تھی۔ اسی طرح %21.1 ہلاکتیں ان لوگوں کی تھیں جن کو پہلے سے ہی کوئی 2 بیماریاں تھیں۔ اور ایک بڑی تعداد % 60.9 ان لوگوں کی تھی جن کو پہلے سے تین بیماریاں تھیں۔ تحقیق سے ظاہرہوا ہے کہ متوازن غذا کا استعمال ہی قوت مدافعت کو طاقتور بنا سکتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق متوازن غذا کا استعمال کرنے والے لوگوں کی قوت مدافعت، غیر متوازن غذا کا استعمال کرنے والوں سے کافی بہتر ہوتی ہے۔
موجودہ صورتحال میں جہاں کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے مختلف ممالک لاک ڈاؤن ،سماجی فاصلہ، اور self isolation جیسے اقدامات کر رہے ہیں، وہاں ایک متوازن غذا کا حصول اور ایک healthy life style کو اپنانا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ غلط معلومات کا پھیلاؤ انسان کو پریشان کر دیتا ہے۔ آجکل سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے خلاف مختلف ٹوٹکے سامنے آ رہےہیں۔ مثلاً sanamaki کا استعمال، مختلف قسم کے قہوہ جات کا استعمال، supplements کا استعمال وغیرہ۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ تمام غیر مصدقہ اور غیر تحقیق یافتہ باتیں ہیں۔sana makki ایک ایسی طاقتور جڑی بوٹی ہے جسے کے استعمال سے پیٹ کا درد ، متلی، diarrhoea جیسے مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ اشیاء میں پائی جانے والی مختلف جڑی بوٹیاں جن کو کورونا وائرس کے خلاف موثر بتایا جا رہا ہے اکثر و بیشتر گردے اور جگر کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر zinc supplements کا استعمال آپکے جسم میں زنک کی مقدار کو خطرناک حد تک بڑھا سکتا ہے۔ جسکی وجہ سے Vomitting ,Nausea, Abdominal pain جیسی تکالیف ہو سکتی ہیں۔ بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اسکی جسم میں زیادتی کے باعث قوت مدافعت میں کمی آ سکتی ہے۔ اس لیے ہمیشہ supplements کا استعمال صرف ڈاکٹر کی تجویز سے کیا جائے۔ یاد رکھیں کہ صرف وٹامن۔سی کے supplement کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط بن سکتا ہے۔ اسکے لیے مرد کو روزانہ 90mg اور عورت کو 75mg درکار ہیں۔
موجودہ حالات میں یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کونسی غذائیں ہیں جو ہمیں کورونا کے خلاف مدد دے سکتی ہیں۔ درج ذیل چند مصدقہ غذائی تدابیر ہیں جو کورونا کے خلاف مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔روزانہ کم از کم 2 کپ درمیانے سائز کے کٹے ہوئے پھل کا استعمال کریں۔ ان میں امرود ، سیب ،کیلا، اسٹرابیری، چکوترا، خربوزہ، انناس، پپیتے کے استعمال کو ترجیح دیں۔ تازہ سبزی کا استعمال کریں۔ اس میں شملہ مرچ، گوبھی، بند گوبھی، ادرک ، لہسن ، لیموں، خشک دھنیے کے استعمال کو ترجیح دیں۔بکرے اور گائے کا گوشت ہفتے میں 2-1 بار استعمال کریں۔مرغی کا استعمال ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔اپنے کھانے میں خالص اور unprocessed اشیاء کا استعمال کریں۔روزانہ کم از کم 10-8 گلاس پانی کا استعمال کریں۔روزانہ ورزش ضرور کریں۔ مثلاً تیز چلنا، سائیکل چلانا، رسہ ٹاپنا، وغیرہ ۔کھانا پکاتے ہوئے سبزیوں کو زیادہ نہ پکائیں ، کیونکہ ایسا کرنے سے اہم وٹامن اور minerals کا نقصان ہوتا ہے۔اگر canned یا dried پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنا ہو تو ایسی ہوں جن میں اضافی نمک اور چینی نہ ہو۔بازاری مشروب کا استعمال کم کیا جائے۔گھر میں کھانا پکائیں، کوکنگ آئل کا استعمال کریں۔ایک صحت مندانہ زندگی اپنائیں، جو متوازن غذا، جسمانی ورزش اور حسب ضرورت نیند پر مشتمل ہو۔ تاحال کوئی ایسی تحقیق سامنے نہیں آئی جس سے یہ بات ثابت ہو سکے کہ کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء سے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ لیکن حفضان صحت کے اصولوں کو کھانا بناتے وقت اور باہر سے کھانا منگواتے وقت لازماً اپنانا چاہیے۔پھل اور سبزیوں کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لینا چاہیے۔کچی اور پکی ہوئی اشیاء کو علیحدہ رکھیں۔ Food services میں کام کرنے والے ورکرز کھانا بناتے وقت gloves کا استعمال کریں۔ کھانے والی دکانوں میں جراثیم کش دوا سے کاؤ نٹر کی صفائی کریں۔ڈاکٹروں اور تحقیق دانوں کی ہدایات کے مطابق ماسک، صابن، hand sanitizer, کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے