سڈنی……آسٹریلیا کے دو نوجوانوں نے سمندر سے کچرا صاف کرنے کے لیے ایک منفرد کوشش کی ہے ۔
سمندری آلودگی پر فکر مند دو آسٹریلوی نوجوانوں نے ایسا کچرے دان بنایا ہے جو پانی میں ڈالتے ہی ارد گرد کا کچرا اپنے اندر کھینچنا شروع کردیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پانی سے تیل اور ڈیٹرجنٹ بھی الگ کرتا ہے۔
واٹر پمپ کی مدد سے سارا کچرا Sea Bin کے تھیلے میں جمع ہوتا ہے جسے نکالنے کے بعد دوبارہ لگادیا جاتا ہے۔ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہ کچرا دان یہ کچرا دان بندرگاہوں اور ساحلی تفریح گاہوں پر لگایا جائے گا ۔
فی الحال یہ تجرباتی مراحل میں ہے اور وہ اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔آسٹریلوی نوجوانوں نے Seabin کی کمرشل بنیادوں پر تیاری کے لیے فنڈ مہم بھی شروع کر رکھی ہے اور اب تک پچھتر ہزار امریکی ڈالر جمع کرلیے ہیں۔ ان کا ہدف دو لاکھ تیس ہزار ڈالر جمع کرکے اگلے سال نومبر میں سی بن کو مارکیٹ میں لانا ہے۔