چی فیشن ویک: مردانہ ملبوسات کی منفرد نمائش

حال ہی میں کراچی کے عظیم الشان موہٹہ پیلس میں مردوں کے کپڑوں کے فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی فیشن ویک نامی یہ تقریب 26 سے 27 دسمبر تک جاری رہی، جس میں پاکستان کے نامور ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔
FHS by HUB 1
تقریب کے دونوں دن ریڈ کارپٹ پر انٹرٹیمنٹ اور فیشن اندسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی۔

فیشن ویک کے پہلے روز امیر عدنان، فنک ایشیا کی ہما عدنان، مازجی، کپڑے، رائل ٹیگ، اور رضوان اللہ نے اپنے ملبوسات پیش کیے۔

امیر عدنان کے ڈیئزائن ہمیشہ کی طرح سٹائلش اور جدت سے بھرپور تھے جبکہ فنک ایشیا کی ہما عدنان نے، جو خواتین کے ملبوسات بنانے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں، مردانہ ملبوسات پیش کرکے ثابت کردیا کہ وہ ایک ورسٹائل ڈیزائنر ہیں۔

ماز جی مردوں کے شادی بیاہ کے ملبوسات کے حوالے سے مشہورہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے مشرقی طرز کے مردانہ ملبوسات پیش کیے جو حاضرین نے کافی پسند کیے۔
Maaz jee 2
کپٹرے نسبتا ایک نئی برانڈ ہے جس کا کراچی فیشن ویک میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت تھا کہ بہت کم عرصےمیں اس نے لوگوں میں مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ کپڑوں کے انداز میں سردیوں کے موسم کو ملحوظ خاطر رکھا گیاتھا جن میں ہائی نیک سوئیٹر اور مفلر نمایاں تھے۔

رائل ٹیگ کا انداز زرا مختلف تھا۔ انہوں نے کارپوریٹ طرز کے ملبوسات پیش کیے جن میں بو ٹائی کے ساتھ تھری پیس سوٹ اور فارمل جیکٹس شامل تھیں۔
Royal Tag 1
رْضوان اللہ نے شہری مردوں کے لیے جدید طرز کے ملبوسات بنانے کے ٹریڈ مارک انداز کو برقرا رکھا۔
Rizwanullah 2
ملبوسات کی نمائش کے دوران لکس سٹائل ۲۰۱۴ کی ایوارڈ یافتہ البم کے نوجوان گلوکار رضوان علی جعفری بھی اپنے فن کا مطاہرہ کرتے رہے اور حاضرین کو محظوظ کرتے رہے۔

ویک کے دوسرے دن کا آغاز معروف ڈیزائنر عمر سعید کے سے ہوا، جس میں انہوں نے اپنے خاص انداز میں بروکیڈ اور جامہ وار کے کپڑوں پر کڑھائی اور آرائش کے ساتھ دولہا اور مردوں کے شادی بیاہ کے ملبوسات پیش کیے۔
دیپک اور فہد نے بھی ذیادہ تر دولہا اور شادی بیاہ کے ملبوسات پیش کرنے پر ذور دیا۔
Umar Sayeed 1
عمران راجپوت کی برانڈ نے بہت کم عرصےمیں اپنا نام بنالیا ہے۔ اس کی وجہ ان کا منفرد اور سادہ انداز ہے۔ عمران راجپوت کپڑوں پر کڑھائی اور نقش و نگار بنانے سے زیادہ ان کی کٹائی اور سلائی پر توجہ دیتے ہیں جو لباس کی ساخت کو اور نمایاں کردیتاہے۔ اس مرتبہ انھوں نے بوٹائی کے ساتھ فارمل انداز کے تھری پیس سوٹ پیش کیے۔ عمران کے شو سٹاپر جانے مانے اداکار اور ٹیلیویژن میزبان فیصل قریشی تھے، جن کی ریمپ پر آمد کو ناظرین نے بہت سراہا۔

فیشن ویک میں چمڑے کی مصنوعات کے حوالے سے مشہور حب لیدر نے اپنی نئی برانڈ ایف ایچ ایس کے جوتے اور بیگ بھی پیش کیے۔ ایف ایچ ایس کی شو سٹاپر مشہوماڈل نادیہ حسین تھیں۔

دوسرے دن اور ویک کا اختتام حسن شہرہار المعروف ایس ایچ وائی کے ملبوسات کے ساتھ ہوا۔ ایس ایچ وائی کو اچھوتے ملبوسات بنانے کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔
HSY 2
ویک کے دوسرے دن معروف سنگر اور قوال امجد علی صابری، علی حیدر اور رضوان علی جعفری نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس فیشن ویک کی پبلک ریلیشننگ (میڈیا اور مہمانوں کو مدعو کرنے کی ذمہ داری) سٹارلنکس پی آر اینڈ ایونٹس کی شہناز رمزی کی جانب سے کی گئیں تھیں۔ شہناز رمزی صحافت، اور پی آر کی دنیا میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ تقریب منعقد کرنے کے انتظامات ٹرپل ای ایونٹس کے تھے۔

fnkasia 2 (1)
ماڈلز کے میک اوور کی ذمہ داری این جینٹس کی تھی جبکہ ڈائرکشن اورکوریوگرافی عمران قریشی کی نے کی تھیں۔ تقریب کے آفیشل میڈیا پارٹنر اے آر وائی زندگی اور ایف ایم ۱۰۵ تھے۔
یہ فیشن ویک کراجی فیشن ویک ( کے ایف ڈبلیو) کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ منتظمین کے مطابق اس فیشن ویک کو منعقد کرنے کامقصد نہ صرف معروف ڈیزائنرز کےملبوسات پیش کرنا ہے بلکہ نئی صلاحیتوں کو بھی متعارف کروانا ہے۔
DeepaknFahad3

اکیسویں صدی کے ساتھ ہی پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے بھی کافی ترقی کی ہے اور اس فیشن ویک میں شہر بھر کے میڈیا، شوبزنس، اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت کی جواس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان فیشن خاص طور پرمردوں کے فیشن کے لیے ایک کامیاب مارکیٹ بنتی جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے