حمائمہ ملک کے بھائی پاکستانی فلم میں

ٹیلیویژن اور فلم کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کے چھوٹے بھائی فیروز خان نے بھی فلم کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے فیروز خان نے اپنے کیرئر کا آغاز ایک وی جےکی حیثیت سے کیا جس کے بعد کئی لائیو ٹیلیویژن شوز میں اپنے شوخ اور برجستہ انداز میں میزبانی کے فرائض انجام دیتے رہے۔

فیروز خان نے اپنے ڈراما کیریئر کی ابتدا یاسر نواز کے سیریل ‘چپ رہو’ سے کیا، جس میں ان کے مقابل سیجل علی تھیں۔ اس کے علاوہ نئی ڈرامہ سیریل ‘گل رعنا’ میں کام کرنے کے ساتھ فیروز اداکاری کو مستقل پیشہ بنا کر بڑی سکرین پر آنے کا رادہ رکھتے ہیں۔جس کے لیے انھیں تین مرتبہ لکس سٹائل ایوارڈ جیتنے والے ہدایتکار انجم شہزاد اور مصنف عبدالخالق خان کی نئی فیچر فلم ‘زندگی کتنی حسین ہے’ میں سائن کیا جا چکا ہے۔

پروڈیوسر کے مطابق یہ فلم کی 2016 کے پہلے چھ ماہ کے اندر ریلیز کردی جائے گی۔ جس کے بعد امید ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو فیروز خان کی شکل میں ایک نیا ستارہ مل جائے گا۔

فیروز خان کو برطانیہ کے رسالے ‘ایسٹرن آئی’ کی جانب سے پاکستان کے دیگر اداکاروں کے ساتھ ایشیا کے جاذب نظرمردوں کی فہرست میں بھی شامل کیاجاچکاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے