پانامہ لیکس:تحریک انصاف کےسیاسی جماعتوں سےرابطے جاری

اسلام آباد:حکومت کو پانامہ لیکس پر ٹف ٹائم دینے کیلئے تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ رائے ونڈ میں دھرنے کی دھمکی کے بعد حکومت بھی تحریک انصاف کو بریک لگانے کیلئے متحرک ہو گئی، سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاوٴ اور علامہ ناصر عباس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آفتاب شیرپاوٴ اور علامہ ناصر عباس نے پانامہ لیکس پر تحریک انصاف کے موقف کی حمایت کی۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

حکومت بھی تحریک انصاف کو بریک لگانے کیلئے متحرک ہوگئی، مشترکہ لائحہ عمل بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں، حکومتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں سربراہ بی این پی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

حکومتی ٹیم مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی ، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطہ کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے