ترک صدرآج پاکستان پہنچیں گے

ترک صدرطیب اردگآن آج دوروزہ دورے پرپاکستان آرہےہیں.وزیراعظم میاں نوازشریف اُن کا استقبال کریں گےاوردوست ملک کے صدرکوگارڈ آف آنر پیش کیا جاے گا.
ترک صدرپاکستان کے صدرممنون حسین اوروزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے.آج رجب طیب اردگان کو ایوان صدر میں ظہرانہ دیا جاے گا.
جس میں وفاقی وزرا اراکین پارلیمنٹَ،دوست ممالک کے سفیر اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے.
ترک صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گےاوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کل لاہور میں استقبالیہ دیں گے.

یادرہے کہ رجب طیب اردگان پارلیمنٹ کہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے 19اورتیسری بارخطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے.

اس سے پہلے 2009 اور 2012 میں ترک صدر رجب طیب اردگان خطاب فرماچکےہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے