ملک کے 16 ویں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے تقرری کا اعلان ہوتے ہی تیاریں عروج پر ہیں.کمان کی تبدیلی کی تقریب آج جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں ہوگی،ریٹارڈ ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف کو روایتی چھڑی دیں گے.
اس کے بعد نئے آرمی چیف فرمان امروز جاری کریں گے اور ریٹائرڈ ہونے والے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گااور وہ یادگار شہدا پر حاضری دیں گے.
آس پر مسرت تقریب میں فوجی سربراہوں کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء اور اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے.