امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے. عبدالباسط

بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں.مزاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہیے. ہارٹ آف ایشیا کانفرس میں میں پاک بھارت تعلقات پر بات کی جائے گی، تاہم ابھی تک دونوں طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی.

مزاکرات برسوں معطل رہ سکتے ہیں لیکن پھر مزاکرات سے ہی حل نکالے جاسکتے ہیں. پاکستان نے ہمیشہ جامع مزاکرات کا کہا ہے جس میں کشمیر اور دہشت گردی بھی شامل ہیں، ایسا کہنا تھا نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط صحافیوں سے بات کرتے ہوئے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی سطح پر کبھی نہ اکیلا ہوا نہ ہوگا.انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ جنوبی ایشیا کا امن پاک بھارت کے بہتر تعلقات سے ہی مشروط ہے .

صحافیوں‌کے انٹریوں کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کے تمام تنازعات جلد حل ہوجائیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہو سکیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے