چائینہ پاکستان اکنامک کاریڈور ویب سائیٹ کا افتتاحی تقریب

پاکستان انسٹیٹوٹ آف مارلیمنٹری سٹڈیز میں پاک چائینہ انسٹٹیوٹ کے زہر اہتمام چائینہ پاکستان اکانومک کاریڈور کی ویب سایئڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی.جس میں مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات چائینی سفیر مسٹر سن ویڈانگ تھے.

اس تقریب میں دیگر مہمانوں میں سینٹر مشاہد حسین سید(چیئرمین سی پیک) ،سینٹر حاصل بزنجو(وفاقی وزیر برائے شپنگ اینڈ پورٹ)سینٹرجنرل قیوم، افراسیاب.اور دیگر سیاسی اور سماجی افراد نے اس تقریب میں شرکت کی.

مشاہد حسین سید نے تقریب سے بات کرتے ہوئے کہا کے 65 ملک میری ٹائم سلک روٹ کے زریعے پاکستان کے ساتھ جڑیں گے.اُنہوں چائینہ کا شکریہ ادا کیا جس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان کو دنیا کیساتھ ملایا،ان کا کہنا تھا کہ جریٹر ساؤتھ ایشیا صرف پاکستان بھارت نیپال بھوٹان مالدیپ،سری لنکا.بنگلہ دیش نہیں بلکہ چائینہ نے ایران ،افغانستان اورسنٹرل ایشیاء کے ممالک بھی گوادر کی بدولت منسلک ہوگئی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ اکنامک کارپوریشن کی بدولت فاٹا.گلگت بلتستان ،اور بلوچستان میں ترقی آے گی.

سینٹر میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ گوادر کا فائدہ نہ صرف پاکستان کو ہوگا بلکہ افغانستان کو بھی اتنا ہی فائدہ ہوگا.ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سنٹرل ایشیاء کی ریاستیں کوئی ہمار

ے ساتھ مقابکہ نہیں کر رہی بلکہ وہ ہماری بھائی اور دوست ہیں.انہوں نے امید ظاہر کی کے مستقبل میں چاہ بحار اور گوادر مل کر کاکریں گی،انہوں نے ایرانی ایمبیسٹر کا تقریب میں آنے کا شکریہ ادا کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ شیا جانگ 19 فیصد چائینہ اور بلوچستان 40 فیصد پاکستان کا حصہ ہیں اور یہ دونوں صوبے قدرتی وسائل سے مالا ما ل ہیں.

حافظ طاہر خالد چائینہ ماکستان اکنامک کریڈور کے میڈیا کے ہیڈ ہیں انہوں نے ویب سائیڈ کے فوائد بتائے کے کیسے یہ طلباء تھنک ٹینک اور دیگر شعبہ زندگی کو فائدہ پہنچائے گی.

چائینی ایمبیسٹر کا کہنا تھا کہ سی پیک 2013 میں شروع ہواتھا سلک روڈ امن ترقی اور بین الا قوامی دنیا کو اپس میں ملانے اور یہ دنیا کہ 100 مما لک تک کو مستفید کرے گی.انہوں نے کہا کہ جو کمپنیاں سی پیک میں کام کر رہی ہیں وہ 30000 مقمی افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ پاکستان کو سپورٹ کررہے ہیں پورقاسم،ساہیوال کول پلانٹ، کاروٹ پاور پروجیکٹ،،کہکراکرم روڈ اور کراچی سے پشاور موٹروے پر کا م جاری ہیں.جس میں 1000 مقامی افراد کو روزگار دیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی بنیاد لمبی عمر کے فوائد اور کامیابی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے