پارلیمان میں لاشوں پر سیاست

آے آر سلطان

اسلام آباد

150623072604_heatstroke_victim_at_a_market_area_during_a_heatwave_in_karachi__624x351_afp

وفاقی وزیر بجلی و پانی خوجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سحری و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے وعدے پر 95 فیصد عمل ہورہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گرمی سے مرنے والوں کا مسئلہ صرف کے الیکٹرک کا نہیں پورے ملک کا ہے اس پر سیاست نہ کیجائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آغاز ہوا تو وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی بحران پر بحث کی تحریک پیش کی۔

بحث کا اغاز کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا سابقہ حکومت کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے آج بجلی کا بحران درپیش ہے۔ آج ملک میں صبح 9 بجے بجلی کی طلب و رسد میں فرق 3 ہزار میگاواٹ تھا۔

سحری و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے وعدے پر 95 فیصد عمل ہورہا ہے۔ 2018 تک 13 سے 14 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی ، قومی سسٹم میں آجائے گی۔

خیبرپختونخوا میں بجلی کے 280 فیڈرز پر لائن لاسز 95 فیصد ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایشیا کی سستی ترین ایل این جی کی درآمد کا طویل المدت معاہدہ کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کراچی میں گرمی سے مرنے والے افراد کا مسئلہ صرف کے الیکٹرک کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے، کراچی میں میتیوں کو غسل دینے کے لئے پانی تک نہیں ہے، مرنے والوں پر سیاست نہ کی جائے۔

پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے کہا کراچی میں گرمی سے جتنے لوگ مرے ہیں اس پر تو قومی ایمرجنسی کا نفاذ ہونا چائیے تھا۔ اب تک کے الیکٹرک کے مسئلہ پر نیپرا کی میٹنگ کیوں نہیں بلائی گئی۔

پی ٹی آئی کے اسدعمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کے الیکٹرک کا معاہدہ غیرقانونی تھا تو حکومت نے 2 سال میں ذمہ داروں کےخلاف کیا کاروائی کی ہے۔ غیرمتعلقہ اور نان پروفیشنل افراد جب وزارتوں میں مداخلت کریں گے تو پھر بحران تو پیدا ہونگے، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری پر پارلیمنٹ کی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش کی۔ جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے