فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھا کر ساڑھے پچیس فیصد کردیا ۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس بڑھا کر ساڑھے پچیس فی صد کردیا گیا ہے۔
ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح پینتالیس فی صد کردی گئی ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اوکٹین پر سیلز ٹیکس چوبیس فی صد، مٹی کے تیل پر تیس اور لائٹ ڈیزل پرساڑھے انتیس فی صد کردیا گیا ہے۔