بی ایس ایم ڈیویلپرز کی جانب سے گوادر گالف سٹی پروجیکٹ کا اعلان

گوادر گالف سٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ملک ریاض کے نواسے ملک بلال بشیر نے کراچی میں منعقد ایک شاندار تقریب میں گوادر گالف سٹی کا اعلان کیا۔

تقریب کا انعقاد ڈی ایف اے گالف کلب میں کیا گیا جہاں میڈیا، ریئل اسٹیٹ اور کاروباری افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گوادر گالف سٹی بلال اسٹیل ملز اینڈ ڈویلپرز (بی ایس ایم) کی جانب سے گوادر پورٹ سٹی کا رہائشی منصوبہ ہے جو مستقبل میں پاکستان کے اہم تجارتی مرکز گوادر میں شروع کیا ہے۔ اس منصوبے میں عوام کی رہائشی اسکیموں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ منصوبہ مکران کوسٹل ہائی وے کے شمال میں واقع موزا پالیری گربی میں قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے میں سڑکوں کے وسیع نیٹ ورک کی تعمیر بھی شامل ہے۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض فیضان حق نے ادا کیے جنہوں نے مہمان خصوصی بی ایس ایم کے چیف ایگزیکٹیو ملک بلال بشیر کے علاوہ پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر زارون، مارکیٹنگ اور بزنس ڈیویلپمنٹ کے سربراہ رانا شرجیل امبر کو بھی اپنے خیالت کا اظہار کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا۔ تقریب کا اختتام ایک پرتکلف عشائیہ پر کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے