حریت کانفرنس اور ”دو رکنی جماعتیں”

وادی کشمیر کی تیس سالہ مزاحمتی تحریک میں حریت کانفرنس اور کچھ دوسری جماعتوں کا بڑا کردار ہے اور سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک ، عبدالغنی بھٹ ، نعیم خان، شبیر احمد شاہ اور فاروق رحمانی جیسے کچھ نام ہیں جو مزاحمت کی علامت کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اپنا حلقہ ہونے کے باعث عوام کی بڑی تعداد ان کے ساتھ موجود ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ اداروں کی منشا پر جہاں حریت کانفرنس میں نشیب و فراز آتے رہے وہیں حریت جماعتوں کی فراوانی اس قدر کر ہو گئی ہے کہ” قدر” نہ رہی۔ آج حریت کانفرنس کی ممبر کئی ایسی جماعتیں ہیں جو صرف ”دو رکنی” ہیں جن میں ایک رکن پارٹی چئیرمین اور دوسرا رکن اسلام آباد میں اس کے نمائندے کے طور پر موجود ہیں جنکی تفصیل ذیل میں ہے۔

حریت کانفرنس کی ممبر تنظمیں ان کے سربراہان اور (آزاد کشمیر) کے نمائندگان۔

1۔ غلام محمد صفی حریت کانفرنس(گ) کے کنونئیر ہیں ۔ انکا تعلق ”جموں کشمیر تحریک حریتِ کشمیر ” سے ہے جس کے سربراہ” سید علی گیلانی” ہیں۔

2۔ سید فیض نقشبندی حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق کے کنوینئر ہیں اور ان کا تعلق ”جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی ”سے ہے جو ”میر واعظ عمر فاروق” کی جماعت ہے۔

3۔ محمود احمد ساغرکا تعلق ”جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی” سے ہے جس کے سربراہ ” شبیر احمد شاہ” ہیں۔

4۔ رفیق احمد ڈار”جموں کشمیر لبریشن فرنٹ” کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے سربراہ” یاسین ملک” ہیں۔

5۔ عبدالغنی بھٹ ” مسلم کانفرنس ” کے صدر ہیں ۔ ان کا فی الحال اسلام آباد میں کوئی نمائندہ نہیں ہے۔

6۔ سید یوسف نسیم ” جموں کشمیر پیپلز کانفرنس” کے نمائندے ہیں جو ”بلال غنی لون” کی جماعت ہے۔

7۔ اشتیاق حمید ”جموں کشمیر مسلم لیگ”سے تعلق رکھتے ہیں جسکے سربراہ ”مسرت عالم” ہیں۔

8۔ غلام نبی نوشہری کا تعلق جماعت اسلامی جموں کشمیرسے ہے اور امیر جماعت ”غلام محمد بھٹ” ہیں۔

دو رکنی جماعتوں کی تفصیل

9۔ شیخ عبدالمتین کا تعلق ” جموں کشمیر مسلم فریڈم لیگ” سے ہے جو ”حکیم عبدالرشید” کی جماعت ہے۔

10۔ عبد الحمید لون کا تعلق ”جموں کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی” سے ہے جو ”محمد یوسف نکاش ” کی جماعت ہے۔

11۔ سید اعجاز احمد شاہ کا تعلق ”جموں کشمیر پیپلز لیگ” سے ہے جس کے سربراہ”مختار احمد وازا” ہیں۔

12۔ منظور الحق بٹ ”جموں کشمیر مسلم کانفرنس” جس کے سربراہ ”سلطان احمد ماگرے” ہیں۔

13۔ میر طاہر مسعود ”جموں کشمیر اتحاد المسلمین ” کے نمائندے ہیں جس کے سربراہ ”مولانا منصور عباس انصاری” ہیں۔

14۔ ایڈووکیٹ پرویز احمد ”جموں کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ” کی نمائندگی کرتے ہیں جسکے سربراہ ”سید فردوس شاہ” ہیں۔

15۔ محمد حسین خطیب کا تعلق ”جموں کشمیر فریڈم موومنٹ” سے ہے جسکے سربراہ ”شریف سرتاج” ہیں۔

16۔ محمد سلطان بھٹ ”جموں کشمیر انصاف پارٹی” کے نمائندے ہیں جو ”غلام احمد گلزار” کی جماعت ہے۔

17۔ شمیم شال کا تعلق ”کشمیر تحریک خواتین” سے ہے جس کی سربراہ ” زمردہ حبیب ” ہیں۔

18۔ مرزا مشتاق احمد شاہ کا تعلق ”جموں کشمیر پیپلز پولیٹیکل لیگ” سے ہے جو ”غلام محمد خان سوپوری” کی جماعت ہے۔

19۔ نذیر احمد کرنائی ”جموں کشمیر گجر پہاڑی ریپبلک فورم” کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے سربراہ ”چوہدری شاہین اقبال” ہیں۔

20۔ عبدالمجید ملک کا تعلق ”جموں کشمیر پیپلز موومنٹ” سے ہے جو ”غلام احمد میر” کی جماعت ہے۔

21۔ خادم حسین ”مسلم خواتین مرکز جموں کشمیر” کے نمائندہ ہیں جس کی سربراہ ”یاسمین راجہ” ہیں۔

22۔ الطاف حسین وانی کا تعلق ” جموں کشمیر نیشنل فرنٹ” سے ہے اور اس کے سربراہ ”نعیم احمد خان” ہیں۔

23۔ سید عبداللہ گیلانی ”کشمیر فریڈم فرنٹ” کے نمائندے ہیں جس کے سربراہ ”سید بشیر اندرابی” ہیں۔

24۔ محمد فاروق رحمانی کا تعلق ”جموں کشمیر پیپلز فریڈم لیگ” اور یہ اپنی جماعت کے سربراہ ہیں۔

25۔ جاوید جہانگیر ”تحریک مزاحمت” کے نمائندے ہیں جس کے سربراہ ”بلال صدیقی ”ہیں۔

26۔ سید کفایت حسین رضوی کا تعلق ”تحریک وحدت اسلامی” سے ہے جو ”نثار حسین راتھر” کی جماعت ہے۔

27۔ نثار مرزا ”انجمن شیر شعیان” کے نمائندے ہیںجس کے سربراہ” سید آغا حسن الموسوی” ہیں۔

28۔ شیخ محمد یعقوب کا تعلق ”جموں کشمیر پیپلز لیگ” سے ہے۔

29۔ امتیاز احمد وانی ”جموں کشمیر ایمپلائی موومنٹ” کے نمائندے ہیں۔

30۔ الطاف بٹ ”جموں کشمیر سالویشن موومنٹ” کے وائس چئیرمین ہیں جس کے چئیرمین ”ظفر اکبر بٹ” ہیں۔

31۔ حسن البنا ”جموں کشمیر پیپلز پولیٹیکل فرنٹ” کی نمائندگی کرتے ہیں جو ”فضل الحق قریشی” کی جماعت ہے۔

32۔ محمد شفیع ڈار کا تعلق ”جموں کشمیر لبریشن فرنٹ” سے ہے جس کے سربراہ ”جاوید احمد میر” ہیں۔

33۔ سید منظور احمد شاہ” امت اسلامی” کے نمائندے ہیں جو ”قاضی یاسر” کی جماعت ہے۔

35۔ شعیب احمد شاہ کا تعلق ”جموں کشمیر لبریشن فرنٹ” سے ہے جس کے سربراہ ”عبدالمجید ترمبو” ہیں

36۔ داود خان یوسفزئی کا تعلق ”جموں کشمیر نیشنل پیپلز پارٹی” سے ہے جس کے سربراہ ”سید سلیم گیلانی” ہیں۔

37۔ سید مظفر حسین شاہ کا تعلق ”جموں کشمیر محاذ آزادی” سے ہے جو ”محمد اقبال میر” کی جماعت ہے۔

38۔ مشتاق الاسلام” انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں کشمیر” کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے سربراہ”محمد احسان انتو” ہیں۔

39۔ عبدالمجید میر ”جموں کشمیر ماس موومنٹ” کے نمائندے ہیں جو ”فریدہ بہن جی” کی جماعت ہے۔

40۔ عدیل مشتاق وانی کا تعلق ”جموں کشمیر مسلم کانفرنس” سے ہے جسکے سربراہ ”جی این سمجھی(G.N. Sumji)” ہیں۔
آنیوالے دنوں میں کچھ نئے نمائندے بھی مقرر کئے جائیں گے۔

(حریت کانفرنس سے منسلک ” دو رکنی” جماعتوں اور ان کے نمائندوں کے کام اور کاروبار کی تفصیل اگلے کالم میں پیش کی جائے گی )

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے