ماڈل گرل ایان علی کا مولانا طارق جمیل کو فون

 

 

ayyan

 
 
عبدالجبارناصر
. . . . .
 
معروف ماڈل گرل ایان علی نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے رابطہ کرکے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ دین کے بارے میں ان سے رہنمائی چاہتی ہیں ، فون پر مولانا طارق جمیل سے بات چیت کے دوران وہ اشکبار رہیں ۔ اکتوبر میں مولانا طارق جمیل اور ایان علی میں ملاقات متوقع ہے ۔
 
ذرائع کے مطابق چند روز قبل ماڈل گرل ایان علی نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے قریبی جاننے والے ایک شخص سے خواہش ظاہر کی وہ مولانا سے بات کر نا چاہتی ہیں ،اور تین ماہ سے میں اس مقصدکے لئے دعا کر رہی ہوں، میں باعزت اور سکون کی زندگی گزرنا چاہتی ہوں ، ماضی کی زندگی کو ترک کرنا چاہتی ہوں۔
 
ایان علی نے کہا کہ انہوں نے جیل میں سورہ توبہ کا ترجمہ پڑھا اور رمضان میں مولانا طارق جمیل کا نجی ٹی وی میں نشر ہونے والا پروگرام دیکھا ۔ رمضان میں روزے بھی رکھے اور5وقت کی نماز شروع کی ،جس کے بعد میں نے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ کی زندگی سکون کے ساتھ گزاروں ۔
 
 
ماڈل گرل نے مزید کہاکہ مولانا طارق جمیل سے میری فون پر بات ہوئی وہ اس وقت مکہ میں تھے اور گفتگو کے دوران جب مولانا نے مجھے بیٹی کہہ کر پکارا تو میں اپنے جذبات پر قابونہیں رکھ سکی ۔
اس سے پہلے بھی سٹیج ڈانسر نرگس ،وینا ملک ، جنید جمشید ، سعید انور ، عامر خان ، شاہد افریدی ، انضمام الحق ،محمد یوسف سمیت شوبز اور کرکٹ سے وابستہ کئی خواتین اور مرد مولانا طارق جمیل سے ملنے کے بعد فنون کی دنیا چھوڑ چکے ہیں ۔
Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے