آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

 

Hang

 

 

فوجی عدالتوں نے مزید 9 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔
 
دہشت گرد خیبر پختون خوا، مستونگ اور نوشہرہ میں شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے قتل اورمسجد پر حملے میں ملوث تھے۔ ان میں میجر جنرل ثناء اللہ اور کرنل توصیف پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں، ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
 
سزائےموت پانےوالوں میں سیدزمان خان،عبیداللہ،محمود،قاری زبیرمحمد،رب نواز، محمدسہیل، محمد عمران، اسلم خان،جمیل الرحمان شامل ہیں۔ایک دہشت گرد جمشید رضا کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔
 
دہشت گردمحمود، قاری زبیرمحمد اور رب نوازتحریک طالبان کے سرگرم رکن تھے، محمدسہیل، اسلم خان اور جمیل الرحمان کاتعلق تحریک طالبان سوات سےہے۔
 
عمرقید کی سزاپانے والے دہشت گرد جمشید کاتعلق حرکت الجہاداسلامی سےہے، جبکہ دہشت گردجمیل الرحمان میجرجنرل ثناءاللہ اور لیفٹیننٹ کرنل توصیف پرحملےمیں ملوث ہے۔
 

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے