بھارت پاکستانی کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہٹانا چاہتا ہے ۔آرمی چیف

4

راولپنڈی……آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کو دورہ کیا،آرمی چیف نے واشگاف الفاظ میں کہا ہےکہ پاک فوج مادروطن کےایک ایک انچ کادفاع کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

6

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کے دورے کے دوران وہاں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی پیشگی مبارکباد دی۔آرمی چیف نےمادر وطن کے دفاع اور بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر فوجیوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کی تعریف کی۔

army

آرمی چیف نے فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے ، بھارتی خلاف ورزیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج جنگوں کا تجربہ رکھنے والی سخت جان فوج ہے جس نے دو مختلف جنگیں کامیابی سے لڑی ہیںاور مادروطن کےایک ایک انچ کادفاع کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

army1

آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ رہنے والے شہریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرنےاور قربانیاں دینے پر شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ایل او سی پربھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے متاثرہ شہریوں کی ہر ضروری مدد کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے