مفتی احسن قریشی
اسلام آباد
یہ صورت حال پہلی دفعہ نہیں ہوئ ،وہاں کی پولیس اس سب کے لئے اچھی طرح تربیت یافتہ ہے لہذا وہ راستہ بند کریں یہ عقل سے باہر ہے ۔۔وہ صرف اس صورت راستہ بند کرٰیں گے کہ مزید لوگ اس میں گھسیں نہیں ۔۔۔۔یہ واقعہ صرف ایک ہی طرح پیش آسکتا ہے اور وہ ہے ون وے کی خلاف ورزی ۔۔۔۔۔ ہوتا یہ ہے کہ جب ایک حد سے بڑھا مجمع ایک ہی رخ پر موو کرتا ہے تو یہ کچھ ہی دیر میں ایک جان ہو کر ایک پیکٹ کی طرح ہوجاتا ہے اس کو فلوئڈ ڈائنامکس کی ایک قسم سمجھ لیں ۔۔اس پیکٹ سے اگر کوئ دوسرا پیکٹ آٹکرائے اس کے بالکل الٹ یا کسی بھی زاوئے سے تو دونوں مین سے کسی کے لئے بھی رکنا ممکن نہیں ہوتا ۔۔۔۔یہاں یہ بھی بتا دوں کہ اس پیکٹ سے نکلنے کی کوئ صورت بھی نہیں ہوتی سوائے اس کے کہ کسی طرح سے بھی بوٹل نیک نہ ہونے دیا جائے اور پریشر کو ریلیز کیا جائے ۔۔۔۔۔ ایسی صورت حال میں پریشر ریلیز کرنے کے لئے ایک کام تو یہ کیا جاتا ہے کہ مزید لوگوں کا داخلہ روکا جاتا ہے دوسراکام یہ کیا جاتا ہے کہ دائیں اور بائیں طرف کسی بھی طریق سے راستہ کھولنے کی کوشش کی جاسکتی ہے لیکن یہ کام مکمل ہونے تک 4 سے 5 منٹ کا وقفہ بھی 800 سے زائد بندوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح سے باہم پیوست کردیتا ہے کہ سانس بند ہوجاتی ہے اور مزید دباؤ کھڑے کھڑے بھی ہڈیاں تک توڑ دیتی ہے ۔ یہ فورس ایک دیوار کو بھی گرا سکتی ہے جیسا کہ ہوا ۔۔۔۔اور دباؤ اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ لوگ اپنے کو اس کھل جانے والی طرف گرنے سے روک بھی نہیں سکتے لہذا ایک اور پائل اپ بنتا ہے ۔۔۔ جتنی دیر میں تیز ترین رسپانس فورس بھی ایکٹ کرے لوگ سانس گھٹنے سے مر چکے ہوتے ہیں۔۔۔ اس مکمل پریشر کی کم ترین مثال یہ ہے کہ ایک سلاخ کو ایک فرد نہیں موڑ سکتا لیکن صرف 3 افراد اس کو ایک ہی جگہ زور دیں تو توڑ سکتے ہیں۔۔۔ افراد کی تعداد بڑھائیں اور تمام momentum کو ایکسپونینشلی ضرب دے لیں نتیجہ ایک ناممکن صورت حال ہے جس سے فی الحال نبرد آزام ہونے کی کوئ ٹیکنالوجی ایجاد نہیں ہوئ۔۔۔ (momentum کی وضاحت آگے آئے گی)
سوال یہ ہے کہ الٹے پاؤں موڑنے کی وجہ کیا وہاں کوئ دروازہ تھا جس کو بند کیا گیا ؟ بالکل نہیں ایک ون وے اور اس طرح کی کئ بلکل اوپن ہیں لیکن ایک دوسرے میں مدغم بھی نہیں ۔۔۔۔ورنہ اموات 30 لاکھ ہوتیں
سوال یہ بھی ہے کہ ان افراد کا غول کے لیڈر کو یہ بات اگر معلوم تھی تو پھر یہ خود کش حملہ سے زیادہ تباہ کن تھا اور اگر اسے پتا نہیں تھا تو وہ لیڈر کیوں تھا
شہزادے کی بات بھی ممکن نہیں اس راستے پر گاڑی نہیں جاسکتی وہاں صرف پیدل ہی جاتے ہیں ۔
وہ بھی انسان ہی ہیں اور کب سے کام چلا رہے کوئ آج سے تو نہیں شروع کیا انھوں نے۔۔۔۔۔۔
اور یہ بھی کہ شہزادہ کیا پہلا شہزادہ تھا جس نے رمی کی ہوگی ؟ اور اگر پروٹوکول ان کی عادت ہے تو پھر کسی اور پروٹوکول میں ایسا کیوں نہیں ہوا کیا یہ پروٹوکول بھی پہلا تھا؟ اور اس سے قبل پروٹوکول تھاہی نہیں؟
رہی بات تہران کی تو ان میں کے دو گروہ ہیں ایک ملا دوسرے عاقل۔۔۔۔۔۔۔ جو ملا ہیں وہ ملائیت سے بھرپور سیاست کررہے ہیں اور جو عاقل ہیں وہ ان کو چپ کرا رہے کہ دامن اپنا ہی داغ دار ہوتا ہے ۔۔سب سے بری بات تب ہوئ جب یہی با ت اقوام متحدہ مین ایران نے اٹھائ وہ مقام میری بد دلی کا اعلی مقام تھا یسے لگا کہ کسی نے بیچ بازار پوری امت کو ننگا کردیا ہو۔
اور آخر میں اپنی بات کی مزید وضاحت کے لئےایک اور قانون momentum کا ذکر:
:In classical mechanics, linear momentum or translational momentum (pl. momenta; SI unit kg m/s, or equivalently, N s) is the product of the mass and velocity of an object. For example, a heavy truck moving rapidly has a large momentum—it takes a large or prolonged force to get the truck up to this speed, and it takes a large or prolonged force to bring it to a stop afterwards. If the truck were lighter, or moving more slowly, then it would have less momentum.
Like velocity, linear momentum is a vector quantity, possessing a direction as well as a magnitude:
p = m v, اس کی روشنی میں بھی دیکھیں کہ ایک آدمی کا momentum اور ایک ہزار آدمی کا مجموعی مومنٹم زمین آسمان کا فرق ہے ۔۔۔مثلا ایک آدمی اگر 60 کلو کا ہے اور 10 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہا ہے تو ایک ہزار آدمی کا momentum کیا ہوگا 60 ضرب 1000 ضرب 10 برابر ہے 600000 ان کو کوئ قوت روک نہیں سکتی یہ بات سائیسی طور پر طے ہے ۔۔۔۔
باقی جس نے سیاست چمکانی ہے وہ بے شک چمکائے شہداء کو خود ہی جواب دہ ہو گا انشاءاللہ
اوراسی سے متصل یہ کہ momentum اور کس طریقے سے اثر انداز ہوسکتا ہے : In a game of pool, momentum is conserved; that is, if one ball stops dead after the collision, the other ball will continue away with all the momentum. If the moving ball continues or is deflected then both balls will carry a portion of the momentum from the collision ۔۔۔۔۔ ایک ہزار کو روکنے کے لئے ایک ہزار درکار ہیں اس سے کم میں ممکن نہیں ۔۔۔۔ تاکہ نتیجۃ سارا momentum دوسرے متحرک جسم کو ملے ۔۔۔۔ یہ بھی یہاں ممکن نہیں تھا ۔۔۔غور کریں یہی وہ چیز ہے جو اس سارے معاملے کو براہ راست ایڈریس کرتی ہے۔