پاکستان ایکسیلنس ایوارڈز کی دوسری تقریب

پاکستان کے اکہترویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان ایکسیلنس ایوارڈز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان میں اپنے شعبوں میں نمایاں کام سر انکام دینے والے افراد کو اعزازات دیے گئے۔

تقریب میں شہر کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی جن میں شوبز، سرکاری افسران، میڈیا اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض سارہ بلوچ، صدام طفیل ہاشمی، شازیہ خان، نازیہ ملک اور علوینہ آغا نے انجام دیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایکسیلنس ایوارڈز کے چیئرمین اور بانی عبدل حمید بھٹو نے کہا کہ "پاکستان ایکسیلنس ایوارڈز پاکستان کے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں اور محنت سے ملک کی خدمت کی ہے۔ ان ایوارڈز کو شروع ہوئے یہ یہ دوسرا سال ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ سالوں میں ان کی اہمیت بڑھتی رہے گی۔ ہمں اس طرح کے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ زیادہ زیادہ سے لوگ اپنے شعبوں میں محنت سے کام کریں”۔

پاکستان ایکسیلنس یوارڈز کی پیٹرن ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایکسیلنس ایوارڈز کا انعققاد یقینا ایک بڑا قدم ہے”۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے ثقافت و سیاحت سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک کے ہر شخص کو انتھک محنت کرنی ہے تاکہ پاکستان کو دنیا میں ایک باعزت مقام دلایا جاسکے۔

ایوارڈز کے پہلے مرحلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ انور مقصود، بہترین کاروباری شخصیت کا ایوارڈ عارف جیوا، بہترین لوک گلوکار کا ایوارڈ شازیہ خشک، بہترین ٹیلیویژن میزبان کا ایوارڈ نصرت حارث، اور ابھرتے ہوئے مرد و خاتون اسٹار کے ایوارڈز بالترتیب رافع اسرار اور انعم تنویر کو دیے گئے۔

ایوارڈز کے دوسرے مرحلے میں خود مختارخواتین، کھیل، تعلیم، انسانی حقوق، ثقافت، سندھی میڈیا، تجارت، آرگنائزنگ کمیٹی اور وازرت کی کیٹیگریز میں اعزازات دیے گئے جو بالترتیب سلطانہ صدیقی، محسن حسن خان، پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت، انصار برنی، سید سرادر علی شاہ، سید یار محمد شاہ، جنید نینی تال والا، اور اقبال قریشی نے حاصل کیے۔

اگلے سات ایوارڈز اسٹائل اور فیشن کے شعبے سے تھے جن میں بہترین خاتون اور مرد ماڈل کے ایوارڈز بالترتیب نادیہ حسین اورعمر شہزاد کو، بہترین ورسٹائل ماڈل کا ایوارڈ رضوان علی جعفری کو، بہترین ابھرتے ہوئے اسٹائلسٹ کا ایوارڈ راؤ علی خان، بہترین ابھرتی ہوئی میک اپ آرٹسٹ کا ایوارڈ بینش پرویز، بہترین اسٹائل آئکون خاتون اور مرد کے ایوارڈز بالترتیب نوشین شاہ اور سید جبران کو دیے گئے۔

اداکاری کے شعبے میں بہترین کامیڈی شو، بہیترین معاون اداکار خاتون و مرد، بہترین اداکار اوربہترین ڈرامہ سیریل کی کیتیگریز مین ایوارڈز دیے گئے جو بالترتیب کامیڈی شو ہم سب امید سے ہیں، کبریٰ خان، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، اور ڈراموں باغی اور الف اللہ اور انسان نے حاصل کیے۔

تقریب کے دوران حاظرین مختلف مزاحیہ خاکوں اور موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے جن میں سہراب علی سومرو اور علی گل ملاح کی طنزو مزاح سے بھرپوربات چیت، ہم سب امید سے ہیں کی ٹیم کی پرفارمنس اور فرزانہ مرزا اور رافع اسرار کی گائیکی شامل تھیں۔

تقریب کی تعلقات عامہ اور میڈیا کو ۤرڈینیشن کے فرائض اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے ادا کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے