لاہور……لاہور میں سنگدل باپ نے 13 سالہ بیٹی کو روٹی ٹھیک نہ بنانے پر قتل کر دیا اور لاش مردہ خانے کے باہر پھینک دی۔ پولیس نے ملزم اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
13ستمبر 2015، شادباغ کے علاقے عظیم پارک میں سنگدل باپ کا 13 سالہ بیٹی عنیقہ پر ظالمانہ تشدد، قینچی اور ڈنڈے کے وار۔ عنیقہ اتنا ظلم برداشت نہ کر سکی، موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ بچی کا جرم تھا روٹی گول نہ بنانا۔
سفاک باپ خالد محمود نے اپنے بیٹے ابوذر کو ساتھ ملایا، سگی بیٹی کی لاش اٹھائی اور میواسپتال کے مردہ خانے کے باہر پھینک گیا۔
باپ بیٹا عنیقہ کی لاش پر جھوٹ موٹ کے آنسو بہاتے رہے، لیکن جرم چھپتا نہیں، عنیقہ کی ماں کے بیان پر پولیس نے خالد اور اس کے بیٹے ابوذر کو دھر لیا، تفتیش کی تو دونوں نے جرم کا اعتراف کر لیا۔