انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈز(آئپا) کی دوسری تقریب اس ماہ لندن کے اوٹو ایرینا کے انڈیگو ہال میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان کی فلمی، ٹیلیویژن، موسیقی اور فیشن کی صنعت سے وابستہ ستارے موجود تھے۔ تقریب میں برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی کےعلاوہ وہاں کے کارپوریٹ سیکٹرسے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنے والے نمایاں ستاروں میں مہوش حیات، ہمایوں سعید، سائرہ شہروز، شہروز سبزواری، زاہد احمد، یاسر حسین، عائشہ عمر، ثروت گیلانی، سونیا حسین، علی کاظمی، عائشہ خان، جاوید شیخ، عدنان صدیقی، متھیرہ، ثنا فخر، بلال اشرف، شیراز اپل، عائشہ خان، عثمان خالد بٹ، میکال ذوالفقار، شرمین علی، عروہ حسین، فرحان سعید، اظفر رحمان، عینی جعفری، نادیہ خان، یشمہ گل اور سیفی حسن شامل تھے۔
آئپا کے منتظمین کے مطابق ان ایوارڈزکا مقصد پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی صلاحیتوں کا لوہا بین الاقوامی سطح پر منوانا ہے جن میں بیرون ملک ناظرین اور مداحوں کی شرکت اور رائے ایک لازمی جزو ہے۔ اس سال 2017 میں بہترین کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو اعزازات دیے گئے۔
ایوارڈز حاصل کرنے والے افراد کی تفصیل یہ ہے۔
بہترین فلم: پنجاب نہیں جاؤں گی۔
بہترین اداکارہ فلم (جیوری): مہوش حیات (پنجاب نہیں جاؤں گی)
بہترین اداکارہ فلم (ناظرین کی رائے): مہوش حیات (پنجاب نہیں جاؤں گی
بہترین اداکار فلم (جیوری): ہمایوں سعید (پنجاب نہیں جاؤں گی)
بہترین اداکارفلم (ناظرین کی رائے): ہمایوں سعید (پنجاب نہیں جاؤں گی)
بہترین فلمی جوڑی: عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری (بالو ماہی)
بہترین ہدایت کارفلم: ندیم بیگ (پنجاب نہیں جاؤں گی)
بہترین معاون اداکارہ فلم: عروہ حسین (پنجاب نہیں جآوں گی)
بہترین گلوکار: شیراز اپل
بہترین ٹیلیویژن سیریل (جیوری): باغی
بہترین ٹیلیویژن سیریل (ناظرین کی رائے): یقین کا سفر
بہترین اداکارہ ٹیلیویژن (ناظرین کی رائے): صبا قمر (باغی)
بہترین اداکارہ ٹیلیویژن (جیوری) : سجل علی (یقین کا سفر)
بہترین اداکارہ ٹیلیویژن (ناظرین کی رائے) : میکال ذوالفقار (الف اللہ اور انسان)
بہترین اداکار ٹیلیویژن (جیوری): عدنان صدیقی (سمی)
بہترین معاون اداکار ٹیلیویژن: علی کاظمی (باغی)
بہترین معاون اداکارہ ٹییویژن: ثنا فخر (رنگریزہ)
بہترین ہدایت کار ٹیلیویژن : انجم شہزاد (خدا اور محبت)
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: صدر ہم نیٹ ورک. سلطانہ صدیقی
یاد رہے کہ گزشتہ سال آئپا کی پہلی تقریب بھی لندن ہی میںعقد کی گئی تھی۔