ثاقب ملک کی باجی تیاری کے مراحل میں

پاکستان میں اشتہاری فلموں کے معروف ہدایت کار ثاقب ملک کی پہلی فیچر فلم "باجی” تکمیل کے مراحل میں ہے۔

باجی میں ایک سنجیدہ مسئلے کو اجاگر کرنے کے ساتھ تھرل بھی شامل ہے۔ فلم کی کہانی پاکستان کی ڈوبتی ہوتی لالی وڈ فلم انڈسٹری اور ابھرتی ہوئی نئی پاکستانی فل انڈسٹری کے موضوع پر ہے۔ فلم بنانے والوں کا کہنا ہے کہ باجی کہانی اورموضوع کے اعتبار سے ایک مختلف فلم ہے۔

عرفی احمد اور ثاقب ملک کی تحریر کردہ یہ کہانی گلیمر اور ڈرامے کا امتزاج ہے۔ باجی کا ایک مقصد حالانکہ انیس سو ستر کی دہائی کے پاکستانی سینما کو خراج تحسین پیش کرنا ہے لیکن فلم میں نئے دور کے حالات اور انداز بھی شامل ہیں ۔

فلم کے مرکزی کردارسپرماڈل آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ ادا کررہے ہیں جبکہ محسن عباس حیدر، علی کاظمی اور نیر اعجاز بھی نمایاں کرداروں میں موجود ہیں ۔ باجی میرا جی کی فلموں میں واپسی ثابت ہوگی اور ہدایت کار کےمطابق وہ اپنے کیرئر کا ایک یادگار کردار اد کرنے جارہی ہیں۔ ماضی کی عظیم اداکارہ نشو بیگم بھی فلم میں ایک اہم معان رول میں شامل ہیں۔

باجی کی موسیقی لیجنڈری طافو نے مرتب کی ہے جبکہ گانے زیب بنگش، جمال رحمان، اور طہٰ ملک کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

باجی کی ریلیز اگلے سال کے وسط تک متوقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے