رپورٹ :عمرفاروق
اسلام آباد ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت میں اضافہ ،اسلام آبادمیں جنرل راحیل شریف کے نام سے مسجدقائم کردی گئی
غوری ٹائون فیزتھری میںجامع مسجدجنرل راحیل شریف اورمدرسہ جامعہ دارالامن کاسنگ بنیادرکھ دیاگیا
مسجد منتظمین نے کہاہے کہ جنرل راحیل شریف ملک میں دہشت گردی ،قبضہ مافیا،لینڈمافیااورکرپشن کے خلاف ایک جرات مندانہ کرداربن چکے ہیں اس لیے ان کے نام سے مسجدقائم کی ہے
تفصیلات کے مطابق غوری ٹائون فیزتھری (گنگال ایسٹ)گلی 4/Aمیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے نام سے پہلی مسجدقائم کردی گئی ہے
یہ پاکستان میں پہلاواقعہ ہے کہ کسی بھی حاضرسروس آرمی چیف کے نام سے مسجدقائم کی ہے
مسجدومدرسہ کے لیے تحریک نجات قبضہ مافیاکے چیئرمین محمدصفدرکھوکھرنے دوکنال کاپلاٹ وقف کیاہے
مسجدومدرسے کے سنگ بنیادکی تقریب کے موقع پرمعروف عالم دین مولاناعبدالسبوح ہاشمی نے دعاکروائی ۔
اس سے پہلے اسی علاقے میں جنرل ضیاٗ الحق کے نام سے ضیاٗ مسجد اور جنرل حمید گل کے نام پر بھی مسجد قائم کی جا چکی ہے ۔