پاکستانی فوج دنیا کی گیارہویں بہترین اور طاقتور ترین فوج

pak Army

عالمگیریت پر سوئٹزرلینڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کو دنیا کی گیارہویں طاقتور فوج قرار دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں بھارت کی فوج پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کو حتمی طور پر 0.41کا سکور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی فوج میں فعال نفری سات لاکھ دس ہزار ہے جبکہ پاکستانی فوج ہتھیاروں میں جرمنی، آسٹریلیا اور کینیڈا سے بہتر ہے۔ اس رپورٹ میں ٹینک ،ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹر اور آبدوزوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کے بیس ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں امریکا پہلے نمبر ہے جبکہ روس، چین اور جاپان بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوج روایتی ہتھیاروں کے اعتبار سے اپنے قریب ترین حریف ممالک سے بہت آگے ہے ۔

امریکی فوج میں 13900 ہوائی جہاز ، 920 ہیلی کاپٹر ،20 طیارہ بردار بحری جہاز اور 72 آبدوزیں شامل ہیں۔

امریکا نے گزشتہ برس اپنے دفاع پر 610 ارب ڈالر خرچ کیے جوکہ اس کے بعد آنے والے 9ممالک کے مجموعی دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے