انکار کرو: اینجیلین ملک کی ذیادتی کے خلاف ایک آواز

دنیا بھر میں جاری ‘می ٹو’ کی مہم کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ انجیلین ملک نے ‘انکار کرو’ نامی ایک اور مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ملک میں مختلف معاشرتی اور سماجی مسائل پر آواز اٹھانا ہے۔

انکار کرو کی اس مہم کی تحت پاکستان کی ان خواتین کو اکھٹا کیا گیا ہے جو عورتوں کے حقوق کو سلب کیے جانے کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

انجیلین ملک اس سے قبل بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی اور خواتین پر تشدد جیسے مسائل کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرچکی ہیں۔

اس مہم کے متعلق اینجیلین کا کہنا ہے کہ "انکارکرو، ہم تمہارے ساتھ ہیں کی مہم کا مقصد بہت وسیع ہے۔ میں نے اپنے کام کے دوران بہت سے ایسے واقعات سنے اور دیکھے ہیں جہاں کمزور نہ ہی جبر کے خلاف انکار کرنے کی صلاصیت رکھتے ہیں بلکہ زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد اس کے خلاف آواز اٹھانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ اس ہی لیے میں نے بہت سی ایسی مضبوط خواتین اپنے ساتھ ملایا ہے جو میری ہی طرح سوچتی ہیں اور بتانا چاہتی ہیں کہ ہم مظلوموں کی آوازسنتے ہیں، اس پر یقین کرتے ہیں اور مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔”

جو نامور خواتین ‘انکار کرو’ کی مہم کا حصہ ہیں ان میں ثمینہ احمد، فریحہ الطاف، شیما کرمانی، ارجمند رحیم، عائشہ عمر، نادیہ حسین، ژالے سرحدی اور زوئی ویکاجی شامل ہں جبکہ اداکارہ سونیا حسین، صنم سعید، فرح شاہ، طوبیٰ صدیقی، قومی اسمبلی کی رکن غزالہ سیفی، سماجی کارکن عظمیٰ نورانی اور ربیعہ سیمل لطیف، سوشل میڈیا اسٹار فائزہ سلیم اور ماہر تعلقات عامہ فیبی ہارون بھی مہم کا حصہ ہیں۔

اس سلسلے میں انجیلین ملک نے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جس کو شمائلہ حسین نے پروڈیوس کیا ہے اور جس کی ڈی پی او شایان لطیف ہیں۔ ویڈیو کے لیے میک اپ کی خدمات ڈیپلیکس اور واجد خان نے دی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے