پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کو راجھستان میں اعزاز

فلم والا پکچرز کی پیش کردہ پاکستانی سوشل کامیڈی فلم لوڈویڈنگ نے جے پور میں راجھستان فلم فیسٹول 2019 میں بین الاقوامی بہترین فیچر فلم کا جیوری ایوارڈ جیت لیا ہے۔ لوڈویڈنگ گزشتہ سال اگست میں ریلیز کی گئی تھی جس میں فہد مصظفیٰ اور مہوش حیات نے مرکزی کردار اد کئے تھے۔

فلم والا پکچرز کی سی ای او فضہ علی مرزا کا کہنا ہے کہ "ہمیں اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ ہمارے کام کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے۔ ہماری ہمییشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہم ایسی کہانیوں کو سامنے لائیں جن میں ایک مثبت پیغام ہو اور جو معاشرے پر ایک اثر چھوڑنے کے ساتھ پاکستان کا ایک مثبت رخ سامنے لائیں۔ یہ ایوارڈ لوڈویڈنگ کی ریلیزکے بعد اس کو دیا جانے والا پہلا ایوارڈ ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ فلم مزید انعامات حاصل کرے گی۔”

لوڈ ویڈنگ کے ہدایت کار نبیل قرشی نے ایوارڈ جیتنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے کام کو اس سطح پر شناخت ملنا اور سراہا جانا میرے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔ "لوڈویڈنگ میری دیگر تمام فلموں سے بہت مختلف ہے اس لیے میرے لیے بہت اہم بھی ہے۔ مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرکے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے۔”

لوڈ ویدنگ کو سیسٹول کی جیوری نے دیگر فلموں کی مقابلے میں اس کی اعلیٰ ہدایت کاری، مضبوط اسکرپٹ، مناسب کامیڈی، جزبات سے بھرپورکہانی، جاندار موسیقی اور رنگوں کی وجہ سے بہترین فیچر فلم کی کیٹگری میں ایوارڈ کے لیےمنتخب کیا۔

راجھستان فلم فیسٹول ہندوستان کے صوبے راجھستان کا سب سے بڑا اکادمی اور گلیمر فلم فیسٹول ہے۔ ہر سال منعقد ہونے اس پانچ روزہ فیسٹول میں دنیا بھر سے مختلف زبانوں اور موضوعات پر بنائی گئی فیچر فلمیں، دستاویزی فلمیں اور مختصر دورانیے کی فلمیں دکھائی جاتی ہیں ۔

فلم سکریننگ کے علاوہ فیسٹول میں کنسرٹس، شوز، فلم پارٹیز، سیمینار، ورکشاپس اور باہمی رابطے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ فیسٹول میں مختلف ممالک کے سرکاری نمائندے، کاروباری شخصیات، مقامی تنظیمیں بھی شرکت کرتی ہیں جن کا مقصد فلم کی ترویج، فلم کے اداکار، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور صنعت سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کی حوصلہ افزائی اور مدد فراہم کرنا ہوتا ہے۔

راجھستان فلم فیسٹول میں فلموں کی نمائش اور دیگر تقریبات کے علاوہ سینما کے تکنیکی اور موضوعاتی رخ پر بھی کام کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے سینما کو ایک عام آدمی سے جوڑنا اور اسے ایک سماجی موضوع بنانا بھی ہے، جو فیسٹول کے دوران منعقد کئے گئے مختلف سیمیناروں، تقاریر، اورمباحثوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے