پاکستان میں اب جلد ہی ایک نیا ائیر پورٹ تعمیر ہونے جارہا ہے جسے پاکستان کا سب سے بڑا ائیر پورٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا-
یہ نیا ائیرپورٹ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں تعمیر کیا جائے گا-
اس نئے ائیرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے حال ہی میں پاکستانی اور چینی حکام کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس پر باقاعدہ طور پر دستخط بھی ہوچکے ہیں-
گوادر ائیرپورٹ چار ہزار سے زائد ایکڑ کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ اس کی مکمل تعمیر میں 30 ماہ کا عرصہ لگے گا-یہ ایک بین الاقوامی ائیرپورٹ ہوگا اور اس کی تعمیر کا آغاز جنوری میں کیا جائے گا-
ائیرپورٹ کی تعمیر کے معاہدے کے موقع پر دیگر اہم منصوبوں کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں- ان میں فری ٹریڈ زون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔
فری ٹریڈ زون کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں ’چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی‘ کو 40 سال کے لیے چھ سو 37 ایکڑ اراضی فراہم کی گئی جس پر فری ٹریڈ زون کی تعمیر کی جائے گی-