تہمینہ میری بیوی تھی ،عمیر

تہمینہ کیس میں گرفتار سی ایس ایس کے طالب علم عمیر نے عدالت کے سامنے کہا ہے کہ تہمینہ اس کی بیوی تھی اور ان کا ساڑھے تین ماہ پہلے نکاح ہوا تھا ۔

عمیر کو اسپتال سے اسٹریچر پر عدالت لایا گیا ۔

عمیر نے عدالت کو بتایا کہ تہمینہ کے والدین اس کی برطانیہ میں شادی کر نا چاہتے تھے جس کی وجہ سے تہمینہ نے خود کشی کی ۔

عمیر نے کہا کہ وہ پولیس کو نکاح نامہ بھی پیش کرے گا ۔

پولیس نے عدالت سے ملزم کا دس روزہ ریمانڈ مانگا تاہم عدالت نے عمیر کے زخمی ہونے کی بنیاد پر پولیس کو صرف چار روز کا ریمانڈ لینے کی اجازت دی ۔

تہمینہ گذشتہ ہفتے روات میں واقع تین منزلہ پلازے کے فلیٹ سے گر گئی تھی ۔

تہمینہ کو سر میں چوٹ آئی اور دونوں تانگیں ٹوٹ گئیں اور موقع پر ہی انتقال کر گئی تھی ۔

تہمینہ کے بارے میں کہا گیا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی تاہم ابھی تک فرانزک رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

عمیر نے میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے کہ اس نے ایم بی اے کیا ہوا ہے اور ایل ایل بی بھی ،

اس نے کہا ” میں ایک پڑھا لکھا آدمی ہوں اور کسی کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتا ”

عمیر نے کہا کہ تہمینہ کے ساتھ زیادتی کی باتیں انتہائی غلط ہیں اور اسے اس وجہ سے مزید دکھ پہنچا ہے ۔

عمیر کا تعلق وہاڑی سے جبکہ 20 سالہ تہمینہ کا تعلق چکوال سے تھا ۔ دونوں سی ایس ایس کی تیاری کر رہے تھے ۔

تہمینہ راولپنڈی میں تعلیم کے سلسلے میں ایک ہاسٹل میں مقیم تھی ،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے