پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی راہ ہموار ہوگئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی راہ ہموار ہوگئی ،وزیر اعظم نواز شریف نے پی سی بی کو بھارت سے سری لنکا میں سیریز کھیلنے کی اجازت دیدی ،ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی اپنی حکومت سے گرین سگنل مل گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز 15دسمبر سے سری لنکا میں کھیلی جائیگی ،جہاںدونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کیلئے مذاکرات کے کئی دور چلے،جس میں کبھی سری لنکا ،کبھی یو اے ای اور کبھی بنگلادیش میں سیریز کھیلنے کی بات ہوئی ،جس پر انگلش بورڈ کے جائلز کلارک کو بھی آنا پڑا ،بڑی تگ و دو کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کا ہونا طے پاگیا ۔

سیریز کے حوالے سے پہل پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کی ،جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختصر سیریز کی اجازت دی ،جس کے بعد بھارتی حکومت بھی کرکٹ سیریز کیلئے مان گئی ۔

آئی پی ایل چیف راجیو شکلا کے مطابق دونوں ملکو کے درمیان کرکٹ سیریز 15 دسمبر سے سری لنکا میں ہوگی ،جس میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے