فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: مظفر علی

ہندوستان کے لیجنڈری فلم میکر اور آرٹسٹ مظفر علی ان کی بیوی میرا علی پچھلے دنوں پاکستان تشریف لائے۔ یہاں پر انھوں نے ہم ٹی وی کے مارننگ شو جاگو پاکستان جاگو میں شرکت کی۔

پروگرام میں انھوں نے بھارت میں پاکستانی فلموں اور فنکاروں پر لگنے والی حالیہ پابندی پر اظہار خیال کیا۔ انھوں نے پاکستانی حکام اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی آرٹ کے فروغ، امن اور سرحد پار مثبت تعلقات کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر مظفر علی نے کہا کہ ‘فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور کسی بھی ملک کو فن اور فنکار پر پابندی نہیں لگانی چاہیے۔ ہمیں قومیت اور نسل سے بالا تر ہوکر فن کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔’

80 کی دہائی میں امراؤ جان جیسی فلم کی تخلیق نے مظفر علی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ ابھی حال ہی میں انھوں نے ایک اور تاریخی فلم جاں نثار بنائی ہے جس میں مشہور پاکستانی اداکار عمران عباس نے مرکزی کردار اد کیا ہے۔

Muzaffar Ali, Sultana Siddiqui and Meera Ali
مظفر علی کی سپر ہٹ فلم امراؤجان نے پاکستانی فلمی شائقین پر بھی لازوال اثرات چھوڑے ہیں، جس کا اندازہ پروگرام میں آنے والی لائیو کالز سے ہوتا تھا۔ کالز میں مظفر علی کےکام اور ان کی پاکستان آمد کو سراہا گیا تھا ۔

صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین بھی مظفرعلی کی مداح نکلیں جنھوں نے لائیو کال کرکے ان کے کام کی تعریف کی۔اس کے علاوہ پاکستانی دلوں کی دھڑکن عمران عباس نے بھی مظفر علی اور میرا علی کو پروگرام میں بلانےکی تعریف کی اور عظیم فلم میکر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھی ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔

Muzaffar Ali

پروگرام میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے بھی شرکت کی اور مظفر علی اور میرا علی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ مزید بھارتی فنکاروں کے پاکستان آنے کی حمایت کرتی ہیں۔

اس دوران مظفر علی نے پروگرام کی میزبان صنم جنگ کا تصویری خاکہ بھی بنایا۔

جاں نثار جلد ہی پاکستان میں بھی ریلیز کردی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے