کعبہ کی زیریں دیوار کی تعمیر نو کا کام شروع

خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے شاہی فرمان جاری کئے جانے کے بعد کعبہ مشرفہ کی زیریں دیوار( شاذروان) کی تعمیر نو اور پتھر تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو سات روز میں مکمل کر لیا جائے گا –

kaaba

یہ زیریں دیوار کعبہ کے غلاف کی رسیاں باندھنے کے کام آتی ہے –

مسجد ا لحرام کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ زیریں دیوار کا پتھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خستہ حال ہو چکا ہے‘ اس کی رنگت پیلی ہو چکی ہے اور ا سکا رنگ یہ بار بار دھونے کے باوجود صاف نہیں ہوتا –

kaaba2

کام کرنے والے انجینئروں نے بتایا ہے کہ اس کام کے دوران زیریں دیوار کے ارد گرد عارضی رکاوٹیں لگا دی گئیں ہیں تا ہم ان سے کعبہ کے طواف کا سلسلہ متاثر نہیں ہوتا جو دن رات کے 24گھنٹے اور سال کے 365دن جاری رہتا ہے –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے